لندن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹ سے ہرا دیا ، مارٹن گپٹیل نے سنچری اسکور کی، لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کوٹ پر 227 رنز بنائے ، جوناتھ ٹراٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ٹم ساتھی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،جواب میں کیوی ٹیم ابتدا میں لڑکھرانے کے بعد میچ پانچ وکٹ سے جیت گئی۔ اوپنر مارٹن گپٹل 103 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے تین میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔