واشنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے ساحل سے دور شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم، فوری طور پر نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ارضیات پیمائی کے امریکی ادارے نے کہا ہے کہ جمعے کی علی الصبح گیسبورن کے شمال مشرق میں 169 کلومیٹر دور 7.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ 30 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
ہوائی میں واقع ’پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر‘ نے بتایا ہے کہ جھٹکوں کے نتیجے میں کسی سونامی کا امکان نہیں ہے۔