نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 119 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

New Zealand

New Zealand

نیپئیر (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں‌ پاکستان کو 119 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی, کیویز کے 370 رنز کے جواب میں‌ قومی شاہین 250 رنز پر پویلین لوٹ‌ گئے.

نیپئیر میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے مفید ثابت ہوا۔ کیویز کو پہلا نقصان 43 رنز پر ہوا جب برینڈن میکولم 31 رنز پر شاہد آفریدی کا شکار ہوئے جس کے بعد کین ولیمسن مارٹن گپٹل نے دوسری وکٹ پر شاندار 128 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

مارٹن ون ڈے کیریر کی 21 ویں نصف سنچری بنا کر 76رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ولیمسن نے جارحانہ کھیلتے ہوئے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنا ڈالی ۔ انہوں نے ایک چھکے سمیت 14 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ گرانٹ ایلیٹ 28 رنز بنا کر احسان عادل کا شکار بنے جس کے بعد لیوک رانچی صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

روز ٹیلر بھی کین ولیم سن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیریر کی 12 ویں سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ مقررہ اوورز میں آخری گیند پر سنچری مکمل کر کے 102 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان دو، شاہد آفریدی ، احمد شہزاد اور احسان عادل ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔370 رنز ہدف کے تعاقب میں‌ پاکستانی ٹیم 250 رنز پر پویلین لوٹ گئی..اوپننگ بلے باز احمد شہزاد 55 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ یونس خان 11 رنز بنا سکے. محمد حفیظ 86 کے سکور پر کیچ آئوٹ ہوئے. شاہد آفریدی نے 9 گیندوں‌ پر 11 رنز بنائے.

پانچویں‌ آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل تھے جنہوں‌ نے صرف چار رنز بنائے.حارث سہیل بھی سکور میں‌ خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے.مصباح‌ الحق اورسرفراز احمد وکٹ پر موجود ہیں.نیوزی لینڈ کی جانب سے ایلیٹ , میکولم,ملائن اور ٹیم سائوتھی نے دو دو کھلاڑیوں‌ کو پویلین کی راہ دکھائی.بولٹ اور ویٹوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.