نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

New Zealand

New Zealand

ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کااعلان کر دیا۔ سیریز کے میچ اگلے ماہ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

ٹیم کی کپتانی برینڈن میک کلم کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز کے میچ ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے۔