ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کا تیسرا کھلاڑی 373 پر آئوٹ ہو گیا، آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جنہوں نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر لیگ سپنر ایش سودھی کی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وہ کلین بولڈ ہو گئے، اس سے قبل احمد شہزاد بھی ایک شاندار اننگز کھیل کر 176 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تھے۔
نیوزی لینڈ کو آج ملنے والی یہ دوسری کامیابی تھی۔ پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اس ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔