ہیملٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔ ہیملٹن ٹیسٹ میں قومی ٹیم تین سو انہتر رنز کے تعاقب میں دو سو تیس رنز پر ڈھیر ہو گئی، آخری سیشن میں نو وکٹیں گریں۔ ایک سواکتیس رنز کے عمدہ آغاز کے بعد پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ مچل سینٹنر نے اظہر علی کو اکیاون اور بابر اعظم کو سولہ کےسکور پر بولڈ کیا۔
اوپنر سمیع اسلم اکیانوے رنز کی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیل کر ٹم سائوتھی کا شکار بنے۔ سرفرازاحمد انیس رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔ یونس خان نے اندر آتی ہوئی گیند کو چھوڑنے کی غلطی کی۔ وہ گیارہ رنز بناکر ریویو پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
آخری چھے وکٹیں سکور میں صرف اکتیس رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ نیوزی لینڈ نے ایک سواڑتیس رنز سے کامیابی سمیٹ کر دو میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔ میچ میں آٹھ شکار کرنے پر ٹم سائوتھی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔