نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے نیم خودکار بندوقوں اور رائفلز پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی

Rifles

Rifles

ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے فوجی طرز کے نیم خودکار بندوقوں اور رائفلز پر پابندی کے کی منظوری دے دی ہے۔

بل کی منظوری کے بعد اگلے ہفتے کے اواخر تک قانون سازی پر عمل درآمد کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پارلیمنٹ میں خودکار ہتھیارں پر پابندی کے بل کو مجموعی طورپر دونوں آزاد خیال اور قدامت پسند قانون سازوں کی حمایت رہی۔

بتایا گیا کہ ’مجموعی طورپر 120 قانون سازوں نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ صرف ایک قانون ساز کی جانب سے بل کی مخالفت سامنے آئی۔

بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے والے قدامت پسند قانون ساز ڈیوڈ سیمور نے کہا کہ’خودکاررائفلز سے متعلق بل جلدبازی میں پیش کیاجارہاہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ایسٹر کی چھٹیوں سے محض 9 دن قبل بل کی پیشگی اور منظوری پبلک سیفٹی سے زیادہ سیاسی تھیٹر معلوم ہوتا ہے‘۔

واضح رہے کہ بل پر قانون سازی کے بعد فوجی طرز کے خودکار ہتھیاروں جس میں میگزین نصب ہوتا ہے، پر پابندی عائد ہوجائے گی۔