نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

New Zealand, Sri Lanka, First Test

New Zealand, Sri Lanka, First Test

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹ سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا جب فالو آن کی شکار سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

اوپنر بیٹسمین کرونارتنے کے 152 رنز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور سودھی نے چار چار شکار کیے، نیوزی لینڈ نے 105 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

روز ٹیلر 39 اور کین ولیم سن 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے برینڈن میکولم کے 195 رنز کی بدولت میزبان ٹیم نے 441 بنائے تھے جبکہ آئی لینڈرز پہلی اننگز میں 138 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہوئے تھے۔