لاہور (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اعتراف کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم برا کھیلی، سیریز ختم ہونے دیں، سب سے پوچھ گچھ ہو گی، شکست کی ذمہ داری مجھ پر ڈال دیں۔
کیویز کے دیس میں شاہینوں کی ون ڈے سیریز میں بدترین شکست، ٹیم کے برا کھیلنے کا چیف سلیکٹر نے بھی اعتراف کر لیا اور کہا ہے کہ سیریز ختم ہونے دیں، شکست کی ذمہ داری بھی قبول کر لوں گا۔
انضمام الحق نے کہا کہ سیریز کے دوران بیان دے کر کھلاڑیوں کا مورال گرانا نہیں چاہتا، سیریز کے اختتام پر سب سے پوچھ گچھ ہو گی۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں کے نیوزی لینڈ کی کنڈیشن مختلف ہیں لیکن شکست پر اس کا جواز نہیں بنتا۔
انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ سلیکشن کیمٹی اور ٹیم مینجمنٹ ایک پیج پر ہیں، ساری فیصلے باہمی مشاورت سے ہی ہوتے ہیں۔