آکلینڈ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ میں آج پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم john key تیسری بار وزیر اعظم بننے کے لئے پر امید ہیں۔
ملک کی نیشنل پارٹی ، مقبول ترین پارٹی ہے اور وزیر اعظم جان کی۔ اس کے مرکزی رہنما ہیں۔ لیکن انتخابات میں حزب مخالف نے آدھے سے زیادہ پارلیمانی نشستیں حاصل کر لیں۔
تو وہ ، لبرل لیبر پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکتی ہے۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے تک جاری رہے گی،، جب کہ مکمل نتائج کا اعلان رات ساڑھے گیارہ بجے تک متوقع ہے۔