لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کے ویزے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
پی سی بی نے جمعہ کو محمد عامر سے متعلق تمام کاغذات نیوزی لینڈ ہائی کمیشن بھجوائے تھے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کے ویزے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
نیوزی لینڈ نے محمد عامر کے باقاعدہ ویزہ کی درخواست دینے کا کہا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 15 جنوری سے شیڈول ہے جہاں قومی فاسٹ باؤلر کی شرکت ویزے سے مشروط ہے۔