ڈنیڈن (جیوڈیسک) بارش نے کیویز سے یقینی فتح چھین لی، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ ڈنیڈن ٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 507 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
ڈیرن براوو 218 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ڈیرن سیمی نے 80 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف ملا۔
کیوی ٹیم نے چار وکٹ پر 79 رنز بنائے تھے اور ہدف صرف 33 رنز کی دوری پر تھا کہ بارش ہو گئی جس نے میچ ختم کرا کر ہی دم لیا۔
تین ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا میچ 11 دسمبر سے ویلنگٹن میں ہو گا۔