نیویارک (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف اور عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 25 سال قبل ایک کروڑ 27 لاکھ بچے پانچ کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے جاتے تھے۔
لیکن رواں سال پانچ سال سے کم عمر بچوں میں اموات کی تعداد 60 لاکھ سے کم رہی۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اموات کی شرح میں کمی کے باوجود بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1990ء سے 2015ء کے درمیان اقوام متحدہ نے کم عمر بچوں میں اموات کی شرح میں دو تہائی کمی کا ہدف مقرر کیا تھا جو حاصل نہیں ہو سکا لیکن اس عرصے کے دوران شرح اموات میں 53 فیصد کمی آئی ہے۔