پوران / جہلم (ناصر محمود) نومنتخب صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی سیئنر رہنما پی پی پی فرانس، ڈاکٹر تصور حسین مرزا کا صدر پریس کلب جہلم منتخب ہونا انکی محنت اور دوستوں کا خلوص ہے۔
آج برادری ازم اور سرمایہ دارانہ نظام کے تحت کوئی متوسط طبقہ سے آگئے نہیں آ سکتا، ڈاکٹر تصور حسین مرزا کا صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم نامزد ہونا جہلم اور گردونواح کے عوام کے لئے نعمت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس سے بزریعہ ٹیلی فون مبارک باد دیتے ہوئے کیا اور کہا مجھے امید ہے پریس کلب رجسٹرڈ جہلم دکھی اور سسکتی انسانیت کے دکھوں کا مداوہ ثابت ہو گا۔