اراکین سینٹ پارٹی مفادات کی بجائے یقینا قومی مفادات کو ملحوظ رکھیں گے ‘ امیر پٹی

Senate

Senate

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تنظیم محب وطن روشن پاکستان نے نو منتخب اراکین سینیٹ کو کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اراکین سینٹ پارٹی مفادات کی بجائے قومی و عوامی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے وطن عزیز سے استحصالی نظام کے خاتمے اور قومی ترقی و استحکام پاکستان کی ضامن مقامی خود مختاری کے نفاذ کیلئے اپنا دیانتدارانہ کردار ادا کریں گے

جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو شادی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ صدر سلیمان راجپوت‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘یونس سایانی ‘جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘اقبال چاند‘ میڈم انیتا اور تبسم ناز نے ان کی ازدوجی زندگی میں خوشیوں و کامیابی کیلئے دعا کی اور ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی اور عدالت عظمیٰ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی 10 مارچ کو حتمی طلبی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تاخیری حربے کو مستر کئے جانے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔