نو حلف یافتہ چیف جسٹس قانون کی بالادستی یقینی بنائینگے، قومی امن کمیشن
Posted on December 14, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان کے منصف اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا کر انصاف کے بالاترین رتبے پر فائز ہونے والے تصدق جیلانی کو چیف جسٹس بننے پرقومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر فتاح میمن ، انسانی حقوق ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ، چیئرمین سندھ خالد محمود شاہ و دیگر عہدیداران کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی‘ انسانی حقوق ونگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ تصدق جیلانی آئین و قوانین کی راست تشریح اور ان پر عملدرآمد کے ذریعے ملک میں انصاف و مساوات کا ایسا حقیقی اسلامی معاشرہ تشکیل دیں گے جس میں حاکم کو محکوم پر ‘ طاقتور کو کمزور پراور امیر کو غریب پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہو گی۔
صنفی امتیاز سے پاک اس معاشرے میں مردو عورت اور اکثریت و اقلیت کو یکساں حقوق حاصل ہونگے ‘حقیقی انصاف کے ذریعے قانون کی بالادستی کو یقینی بناکرجبرو استحصال اور حق تلفی و نا انصافی کا خاتمہ کرکے مذہبی تفاوت و رنجش اور انسانی حقوق کی پامالی کے تمام راستے مسدود کر دیئے جائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com