کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/10/2013

فتح پور کو میونسپل کمیٹی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) فتح پور کو میونسپل کمیٹی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔ بہت جلد فتح پور کے عوام کو خوشخبری ملے گی۔ علاقہ نشیب کی تباہ شدہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد شروع کر وا دیا جائے گا۔ دو ماہ قبل حکومت پنجاب کو سکیمیں بھجوا دی گئیں تھیں ۔ ان خیالات کا اظہار MNA صاحبزادہ فیض الحسن نے حلقہ کروڑ نشیب کے درجنوں افراد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کچے کے علاقوں میں 2010 سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جن کے دو ماہ قبل منصوبے حکومت کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ اور بہت جلد فنڈ جاری ہونے کے بعد کام شروع کروا دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی فتح پور کے عوام کا حق ہے اور یہ حق ان کو ضرور ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ بس اسٹینڈ کے مسافر خانہ پر جگہ نہ ہونے سے مسافروں خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) کروڑ بس اسٹینڈ کے مسافر خانہ پر جگہ نہ ہونے سے مسافروں خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات ۔ لیٹرینیں گندگی سے اٹی پڑی ہیں ۔ TMA صفائی کا کوئی انتظام نہیں ۔ تفصیل کے مطابق ٹرانسپورٹروں کو TMA کی جانب سے دفاتروں کیلئے علیحدہ دکانیں دی گئی ہیں لیکن ٹرانسپورٹر بس اسٹینڈ کے مسافر خانہ میں اپنے دفاتر قائم کئیے بیٹھے ہیں ۔ جس کے باعث مسافروں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی طرح بس اسٹینڈ پر بنائی گئی لیٹرینیں گندگی سے اٹی پڑی ہیں جن کی صفائی کا TMA کی جانب سے کوئی انتظام نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہری پانی چوری کرنے والے تین افراد کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار ) محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام نے نہری پانی چوری کرنے والے تین افراد کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروا دیا ۔ تفصیل کے مطابق سب ڈویژن کینال افیسر بھکر نے سب انجینئر امجد خان کی رپورٹ پر جھرکل ،راجپاہ سے نہری پانی چوری کرنے والے محمود احمد ، محمد فاروق ولد شیر محمد سکنہ 82/ML ، محمد حسین ولد تاج محمد سکنہ 81/ML کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے عامر خلیل ولد محمد خلیل قوم راجپوت سکنہ 98/TDA سے ولایتی شراب کی بوتل برآم
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) پولیس تھانہ کروڑ نے پیر سواگ موڑ پر سفید رنگ کی دنبہ کار نمبر LDE-719 کی تلاشی لینے پر پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے عامر خلیل ولد محمد خلیل قوم راجپوت سکنہ 98/TDA سے ولایتی شراب کی بوتل برآمد کر لی ۔ پولیس کے مطابق ملزم شراب پینے کے ساتھ ساتھ فروخت بھی کرتا ہے ۔ ملزم عامر خلیل پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر محبوب کے خلاف کسی اخبار میں کوئی بیان جاری نہیں کیا
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) ڈاکٹر محبوب کے خلاف کسی اخبار میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔ میرا نام استعمال کر کے صحافتی اقتدار کی دھجیاں اڑائی گئیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی کارکن سردار غلام محمد خان سیہڑ نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محبوب حسنین اچھے انسان ہیں جو کہ اپنے پیشے سے ہمیشہ مخلص ہو کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی بلا وجہ وجہ خبریں لگانے سے گریز کریں وگرنہ وہ اپنا حق استعمال کریں گے۔