کروڑ لعل عیسن کی خبریں 4/11/2013

محرم کے ایام شروع ہو چکے رات کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) تاجروں اور شہریوں کے ساتھ جھوٹ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محرم کے ایام شروع ہو چکے رات کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔SDO گرڈ کے ساتھ ملی بھگت سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کروا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ہی اصل سازشی ہیں ۔عوام نمبر ٹانگنے والوں سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، انتظار حسین شاہ قریشی ، حاجی پائیندہ خان نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے عہدیداران لوگوں کو بیوقوف بنانے کی بجائے انہیں اصل حقائق بتائیں ۔ انجمن تاجران کے عہدیداروں نے SDO گرڈ ناصر کی منت سماجت کر کے دو دن لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کروا کر نمبر گیم کرنے کی کوشش کی اور مزید کامیابی نہ ملنے پر بیانات کے ذریعے لوگوں کو جھوٹ بول کر بار بار بیوقوف بنایا جا رہا ہے جسے تاجر اور شہری ہرگز ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرم کے ایام شروع ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ رات کے وقت لوڈشیڈنگ ویسے ہی ختم ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) کروڑ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے۔ چلڈرن سپیشلسٹ بھی ساب صوبائی وزیر کی سفارش پر تبادلہ کروا کر فتح پور چلے گئے ۔ جبکہ ENT سپیشلسٹ ، فزیشن سمیت 8 میڈیکل افیسر ، وویمن میڈیکل افیسر اور اسسٹنٹ میڈیکل افیسر کی سیٹیں خالی ہونے سے کروڑ ہسپتال کا نظام درھم برہم ہو کر رہ گیا ہے دوسری جانب سابقہ دور میں 66 لاکھ روپے کا ادویا ت کا بجٹ کم کر کے 24 لاکھ روپے کر دیا گیا تھا جس کے باعث ان ڈور(Indoor) ایمرجنسی کے مریضوں سے درد اور ٹیٹنس کے انجکشن تک باہر سے منگوائے جاتے ہیں ۔ اسی طرح کروڑ ہسپتال میں ہومیو پیتھک اور شعبہ طب میں گزشتہ کئی سال سے ادویات موجود نہیں ۔اطلاع کے مطابق ان شعبہ جات کیلئے ادویات کا بجٹ تک نہیں رکھا گیا ہے جس کے معث ہومیو اور طب جیسے شعبے ڈیڈ ہو کر رہ گئے ہیں اور عملہ لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کر رہا ہے ۔ MS کروڑ ڈاکٹر سعادت علی شاہ کے مطابق ڈاکٹروں سمیت سٹاف اور ادویات کی کمی کو بار بار لکھ کر اعلیٰ حکام کو بھیجا جاتا ہے ۔ جبکہ بھرتی پر پابندی کی وجہ سے ہمیں ڈاکٹر نہیں مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کے بجٹ بڑھانے کیلئے MNA صاحبزادہ فیض الحسن کوششیں کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور کا رہائشی عمران کراچی سے واپس آنے پر اپنے ساتھ ڈینگی لے آیا
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) فتح پور کا رہائشی عمران کراچی سے واپس آنے پر اپنے ساتھ ڈینگی لے آیا ۔ مقامی ڈاکٹر محمد اعظم نے رزلٹ پازیٹو ہونے پر ملتان ریفر کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق فتح پور کا رہائشی عمران ولد ایمل سہیل مسیح کچھ عرصہ سے کراچی رہ کر فتح پور واپس آیا اور اپنے ساتھ بخار بھی لے آیا ۔ جب اسے آرام نہ آیا تو وہ ڈاکٹر اعظم کی پرائیویٹ ہسپتال میں ساخل ہو گیا جہاں پر اسکا علاج کیا گیا اور ٹیسٹ لئیے گئے ۔ رپورٹ آنے پر عمران کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ماہ قبل کتے کے سے زخمی ہونے والا 14 سالہ بچہ جاں بحق
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) ایک ماہ قبل کتے کے سے زخمی ہونے والا 14 سالہ بچہ جاں بحق ، تفصیل کے مطابق چکنمبر 99-A/TDA بھڈاں والے کا 14 سالہ محمد رضوان ودل نذیر حسین کھوکھر کو ایک ماہ قبل کتے نے کاٹ لیا تھا ۔ جس کے بعد اس کا والد اس کو لے کر کروڑ ہسپتال آتا رہا لیکن ہسپتال میں ویکسین نہ ملنے پر وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ MS کروڑ ڈاکٹر سعادت شاہ کے مطابق کروڑ ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے اور باولے کتے کے کاٹنے پر مریض کو لگائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف واک کا سلسلہ جاری
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف واک کا سلسلہ جاری ، عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آ رہے ۔ تفصیل کے مطابق ضلع لیہ خصوصاً کروڑ لعل عیسن میں سیمینا ر اور TMA آفس تا تکبیر چوک تک چند فرلانگ کی واک تو کی گئی لیکن اس کے تدارک کیلئے عملی طور پر علاقہ بھر میں کہیں مچھروں اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے سپرے نہیں کروایا گیا اور نہ ہی کوڑا کرکٹ اور پرانے ٹائروں کو اٹھانے پو توجہ دی جا رہی ہے۔ افسران واک اور فوٹو سیشن کروا کر اپنی ذمہ داری سے عہدہ براں ہو کر ڈینگی کو کاغذوں میں شکست دینے میں مصروف ہیں ۔ عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی جیسی موذی مرض کے خلاف عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔