گوجرانوالہ کی خبریں 5.02.2013

وفاقی حکومت نے پانچ سال عیاشیوں اور کرپشن کی نذر کردئیے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے کئی مواقع گنوا کر کشمیر یوں کی قربانیوں کو ضائع کر دیا گیا، انجینئر خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ(جی پی آئی)قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے رکن،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پانچ سال عیاشیوں اور کرپشن کی نذر کردئیے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے کئی مواقع گنوا کر کشمیر یوں کی قربانیوں کو ضائع کر دیاگیا،کشمیر ی عوام نے لاکھوں کے پر امن مظاہرے کر کے دنیا کو بتا دیا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں سے اٹھ رہی ہے ، پانچ لاکھ بھارتی فوج کشمیریوںکی خواہش آزادی کو دبانے میں ناکام ہو گئی ،مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر کشمیری عوام کی آزادی کی تمنا کو جلا بخشنے کے لئے بھرپور اخلاقی اور سفارتی حمایت کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمان آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی زمینیں امرناتھ یاترا کو دینے اور دیگر کئی مواقع پر کشمیری عوام نے یکجہتی اور اتحاد کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے لاکھوں افراد کے اجتماع کر کے اقوام عالم کو بتا دیا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کسی بیرونی در اندازی کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ کشمیری عوام کے دلوں سے اٹھ رہی ہے ،تمام تر ریاستی جبر،دھونس
،خواتین کی آبرو ریزی،اور ہزاروں نوجوانوں کو قید میں ڈالنے اور غائب کردینے کے باوجود کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی تڑپ روز بروز بڑھ رہی ہے،عالمی مبصرین بھی آج یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ بھارت کو بھی کشمیر کی آزادی کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ کشمیری عوام کو ہے، پاکستان کے غلام ابن غلام حکمرانوں نے کشمیریوں کو سخت مایوس کیاہے اور وہ گاہے بگاہے بھارتی حکومت سے بات چیت پر بھی آمادہ نظر آنے لگے ہیں، مسلم لیگ ن حکومت میں آکر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہر سطح پر کشمیریوں کی مدد کرے گی اور انکی عزت اور خود مختاری کا خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششیں تیز کرے گی ۔اس موقع پرچوہدری اشرف علی انصاری ،عبدالقیوم خان،سیٹھ محبوب عالم، حیات خان ،حاجی اکبر خان،زمان خان،یونس خان، سلطان خان ،سلمان شاہ خان نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم ایم این اے کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش اوربھرپور جذبے سے منایا گیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم ایم این اے کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش اوربھرپور جذبے سے منایا گیا۔نماز فجر کے بعد تمام مساجد اہل سنت میں شہداء کشمیر کیلئے فاتحہ خوانی،آزادی کشمیر و فلسطین اور پاکستان کی سا لمیت و استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔جامع مسجد ٹال لمیانوالی جی ٹی روڈ پر آزادی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی بعدازاں شیخوپورہ موڑ جی ٹی روڈ سے شیرانوالہ باغ تک احتجاج جلوس نکالا گیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،نائب امیر جماعت رضائے مصطفےٰ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،مفتی محمد حسین صدیقی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،حافظ محمد رفیق قادری سٹی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت،مفتی غلام نبی جماعتی،قاری غلام سرور حیدری،پیر عمار سعید سلیمانی،قاری محمد اعظم چشتی،صوفی محمد منیر،مولانا محمد سلمان رضوی،شوکت علی رضوی،محمد عثمان رضوی،عبدالمجید کیلانی،صوفی غلام دستگیر خاں،محمد عدیل عارف مہر،ڈاکٹر عبدالرشید انصاری،ملک محمد نصیر نقشبندی،حافظ آصف علی اویسی،حافظ محمد سعید زین،مولانا محمد عارف چشتی،قاری محمد اشرف شاکر،قاری احسان اللہ رضوی،مولانا ابراہیم رحمانی اور دیگر نے مظاہرین و شرکاء سے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود جدوجہد آزادی کشمیر ختم نہیں کر سکتا،بھارت کو پسندیدہ قرار دینا کشمیریوں کے لہو سے غداری اور ان کے زخموں پر نمک پاشی ہے،مقبوضہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو کر رہے گا،مسئلہ کشمیر حل ہونے تک حکومت پاکستان بھارت سے کوئی معاہدہ نہ کرے مسئلہ کشمیر کا واحد حل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہے اس کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔کشمیر زمینی تنازع نہیں انسانی حقوق کی جنگ ہے،سنی اتحاد کونسل کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے موقف کی حامی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑھتی ہوئی تخریب کاری کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہرطرح کے معاملات کی کڑی نگرانی جاری ہے ۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)بڑھتی ہوئی تخریب کاری کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہرطرح کے معاملات کی کڑی نگرانی جاری ہے ایس ایس پی ریلوے ڈاکٹر شہزاد صدیقی کی ہداہات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کر رہے ہیں انچارج ریلوے پولیس اقبال انجم تفصیلات کے مطابق الیکشنز کی آمد کیساتھ اور بڑھتی ہوئی تخریب کاری کیوجہ سے ریلوے اسٹیشن کی نگرانی کیلئے پولیس جوانوں کو آلرٹ کر دیا گیا ہے ایس ایس پی ریلوے پولیس ڈاکٹر شہزادصدیقی کی ہدایات پر آنے جانیوالے مسافروں اور مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھی جا رہی ہے جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے سماجی دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انچارج ریلوے پولیس اسٹیشن اقبال انجم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہیں ڈیوٹی کے دوران کام سے زیادتی کیوجہ سے اکثر معاملات میں صحافی سرکاری ادارو ں کی درست سمت رہنمائی کرتے ہیں اور ہمیں اپنی سروس میں زیادہ بہترین اندازمیں کام کرنے کاموقع ملتا ہے موجودہ دورمیں عوام اور سرکاری ملازمین کی حالت زار حکمرانوں کے سامنا لانا اور صحافت میںنئی جدت اور مثبت فروغ پر صحافی برادری کو خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بسلسلہ یوم یکجہتی کشمیر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کامونکے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

گوجرانوالہ(جی پی آئی) بسلسلہ یوم یکجہتی کشمیر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کامونکے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سربراہ ادارہ سمیت تمام اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت کے فرائض سربراہ ادارہ حاجی محمد یونس انصاری نے سرانجام دئیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت حافظ محمد زاہد صدیقی اور نعت رسول مقبولۖ کا شرف محمد شہزاد رضوی نے حاصل کیا۔ تقریب کے صدر حاجی محمد یونس انصاری نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی قوم کی تعلیم و تربیت اس انداز سے کریں کہ ہمارے نوجوان اپنی تاریخ سے آگاہ رہ کر مستقبل کی تعمیر کریں۔ اقبال کے شاہین بنیں اور خالد بن ولید اور محمد بن قاسم کی تلوار بنیں۔ کشمیر کے پس منظر کو بیان کرتے ہوئے حاجی محمد یونس انصاری نے کہا کہ کشمیر نہ صرف کشمیریوں کا ہے بلکہ یہ بقول قائداعظم پاکستان کی شہ رگ ہے۔ لہٰذا ہم پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت بھی کریں گے اور کشمیریوں کا ہر لحاظ سے ساتھ بھی دیں گے۔ امانت علی بٹ صدر PETAضلع گوجرانوالہ نے کشمیر پر ہندوئوں کے غاصبانہ قبضہ اور ہندوستانی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیری قوم کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اساتذہ کرام کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ دیگر مقررین میں سے شیخ محمد اکرم نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے اہل پاکستان کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ محمد جمیل انصاری نے کشمیر میں ہندوئوں کے غاصبانہ قبضہ اور بربریت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملت پاکستان پر زور دیا کیا کہ وہ اہل کشمیر کے شانہ بشانہ ان کی جدوجہد میں شامل ہوں۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر محمد افضل قادری کے ہمراہ جملہ اساتذہ کرام نے پاکستان کی سالمیت، ترقی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ I-اور پارٹII- (سالانہ) امتحان 2013ء کے داخلہ فارموں کے جمع کروانے کی تواریخ میں توسیع کردی گئی ہے

گوجرانوالہ(جی پی آئی)ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کی پریس ریلیز 04/13 مورخہ 10-01-2013 اور 07/13 مورخہ 26-01-2013 کے تسلسل میں تمام متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی بی سی سی سیکرٹریٹ سے جاری مراسلہ نمبر 28-CE/PBCC/LHR مورخہ 02-02-2013 کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ I-اور پارٹII- (سالانہ) امتحان 2013ء کے داخلہ فارموں کے جمع کروانے کی تواریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم مورخہ 11فروری ،دوگنا فیس کے ساتھ 12فروری سے 18 فروری تک ، تین گنا فیس کیساتھ داخلہ فارم 19فرروی سے لیکر 22 فروری تک جمع کروائے جاسکتے ہیں جبکہ مزید سہولت کیلئے مورخہ 23 فروری سے 28 فروری تک طلباء و طالبات تین گنا فیس معہ 5سو روپے یومیہ کے حساب سے بھی داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ مزیدبرآں داخلہ فارم جمع کروانے کیلئے قوانین و ضوابط پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقوام متحدہ ،یورپی یونین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں لے وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرکے انہیں آزادی دے ۔رانا ناصر محمو د خاں
گوجرانوالہ(جی پی آئی)اقوام متحدہ ،یورپی یونین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں لے وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرکے انہیں آزادی دے ۔ ان خیالات کا اظہارفائونڈر و یونٹی گروپ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا ناصر محمو د خاںنے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب بمقام سیکرٹریٹ گروپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی عاصم انیس، قائد ضیاء اﷲ عرفانی، شیخ محمد اسلم، شیخ شوکت جاوید، محمد اقبال بٹ، اظہر اسلم، خواجہ عماد الدین، احمد شہزاد، آفاق ایوب ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں کیونکہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کے امن وامان کو تباہ و برباد کر
نے کا سبب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بھارت کی ہٹ دھرمی اور بھارتی فوج کی وحشیانہ تشدد سے 3لاکھ سے زائد بوڑھے مرد ،عورتیں ،معصوم بچے اور نوجوان شہید کر چکے ہیں لیکن اقوام متحد کی پاس کردہ قرار دادوں کے باوجود بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کا جائز حق آزادی نہیں دیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی لازوال جدوجہد کر رہے ہیں جو بالآخر رنگ لائے گی ۔ رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی لازوال جدوجہد کر رہے ہیں جو بالآخر رنگ لائے گی اور کشمیری عوام غلامی کی زنجیریں توڑ کر اپنے لیے باوقار طرز زندگی حاصل کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی لازوال جدوجہد کر رہے ہیں جو بالآخر رنگ لائے گی اور کشمیری عوام غلامی کی زنجیریں توڑ کر اپنے لیے باوقار طرز زندگی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ پی پی 91کے مضبوط ترین امیدوار رضوان اسلم بٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں کیا۔۔ رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے۔ آزادی ایک لازوال نعمت ہے اور مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لیے لاکھوں مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ یہ قربانیاں آزادی کی نوید لے کر آئیں گی۔