کروڑ لعل عیسن کی خبریں 17/12/2014

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بچوں کے سکول پر حملہ ظلمِ عظیم ہے۔ دہشتگرد وطن دشمن، اسلام دشمن اور انسان دشمن ہیں۔ جو کسی طرح بھی انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسانی جان کو پامال کرنے والوں کے خلاف قصاص قتل کا حکم دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے سانحہ پشاور میں 144 بچوں اور عملہ کے ارکان کی شہادتوں اور 150 زخمیوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دہشتگردوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کا قتل کفر ہے۔ حکومت اس سلسلہ میں تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر آئیندہ کا لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اس پر پوری قوم غم میں مبتلا ہے۔ معصوم بچوں کی شہادتوں نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ضلعی صدر پیر سید غوث محمد شاہ گیلانی ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں اسکول کے معصوم بچوں پر فائرنگ اور 144 بچوں اور عملہ کی شہادت اور 150 زخمیوں کا واقع انتہائی افسوسناک ہے۔ دہشتگرد کسی طرح بھی انسان نہیں۔ جنہوں نے معصوم بچوں پر ظلم ڈھایا۔ پوری قوم اس موقع پر یکجا ہو کر حکومت کو سپورٹ کرے اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) کروڑ لعل عیسن میں بھی ملک کے دوسرے شہروں کی طرح سانحہ پشاور کے خلاف مکمل شٹر ڈائون رہا اور چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں دن بھر بند رہیں۔ شہداء کی غائبانہ نمازِ جنازہ احمد علی پارک میں ادا کی گئی جس میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، ایم پی اے عبدالمجید خان نیازی ، سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سیہڑ ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، شیخ امین گڈو ، صدر انجمن تاجران حاجی مختیار حسین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے شرکت کی۔ بعد نمازِ جنازہ مرحومین ، لواحقین اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) معصوم جانوں کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سانحۂ پشاور عمر بھر یاد رکھا جائے۔ حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک تحصیل کروڑ کے صدر ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی ، ضلعی جنرل سیکریٹری پیر عادل شاہ قریش نے احتجاجی کیمپ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور معصوم طلباء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ننھے پھولوں پر گولیاں برسا کر شہید کرنے کی کون سا مذہب اجازت دیتا ہے۔ حکمران قومی کانفرنس بلا کر دہشتگردی پر ایک قومی پالیسی بنائیں۔ اور دہشتگردی کو فی الفور ختم ہونا چاہیئے۔ کیمپ میں تحصیل صدر PTI رانا عثمان ، سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، شاہد گجر ، زبیر ایوب ، ملک رمضان ، شبیر عثمانی ، عمران نیازی ، مدثر مغل سمیت کثیر تعداد میں کارکنان عوامی تحریک و عہدیداران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے عہدیداران علامہ زوار فاطر عباس ، علامہ سید آغا حسین شاہ ، قاضی شاہ زمان ، سید علی حسنین شاہ ، سید امیر سلطان ، سید آغا محسن ، سید واصف حسین ، سید ناصر عباس شاہ ، محب علی خان سرگانی ، عنبر بشیر خان ، ذاکر ساجد عباس سمیت مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر رانا محمد رئوف نے بھی احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 8 روز قبل کروڑ کے مدرسہ سے غائب ہونے والا 13 سالہ نوجوان آج تک واپس نہ آسکا۔ والدین ، بھائی اور بہنیں نوجوان کی راہ تکتے انتہائی کرب کے عالم میں ہیں۔ تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن کے مدرسہ جامعہ حبیبیہ تعلیم القرآن میں قرآن پاک حفظ کی تعلیم حاصل کرنے والا 13 سالہ اسامہ دلشاد حسبِ معمول مدرسہ گیا اور آج 8 روز گزر جانے کے باوجود بھی واپس نہ آیا۔ اسامہ کے والد دلشاد اور دادا محمد زبیر نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچے کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جائیں۔

News Picture

News Picture

News Picture

News Picture

News Picture

News Picture

News Picture

News Picture