بھمبر کی خبریں 10/10/2014

Raja Imran Meeting

Raja Imran Meeting

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تارکین وطن ملکی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ رفاعی فلاحی اور قدرتی آفات میں تارکین وطن کا کردار مثالی اور لازوال ہے حالیہ سیلاب متاثرین کی تارکین وطن دل کھول کر مدد کر رہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنماء و ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اٹلی کے راہنماء راجہ عمران خالق آف بنڈالہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہو کیا انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری بیرون ممالک تحریک آزادی کشمیر کے بلا تنخواہ سفیر ہیں بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں اورسیز کمیونٹی کا بڑا اہم رول ہے سکاٹ لینڈ میں رائے شماری کے بعد بیرون ممالک مقیم کشمیری کمیونٹی کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے کشمیر کے اندر بھی سکاٹ لینڈ کی طرز پر رائے شماری کروانے کیلئے برطانیہ اور یورپی کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنے پر مجبور کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ملکی معیشت کے اندر ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بیرون ممالک زر مبادلہ آنے سے ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے اور ملک کے اندر خوشحالی آتی ہے زلزلہ ہو یا سیلاب کوئی بھی آفات سماوی ہو تارکین وطن نے ہمیشہ رفاعی فلاحی اور متاثرین کی بحالی کیلئے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا ہیانہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم ہیں غیر جمہوری طریقے سے وزیراعظم کو ہٹانے کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے دھرنے ملکی معیشت اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے پاکستان کے عوام نے جمہوری انداز میں ووٹ کی طاقت کے ذریعے مسلم لیگ ن 5 سال کیلئے حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے ڈیڑھ سال کے عرصے میں مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کے اندر معیشت کو مضبوط کرنے مہنگائی بیروزگاری اور لا قانونیت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کو مضبوط کیا جبکہ پاکستان مخالف طاقتیں پاکستان کے اندر اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں اور پاکستان کے اندر ترقی اور خوشحالی کے جاری سفر کو روکنا چاہتیں ہیں جس کے تحت انہوں نے عمران خان اور طاہر قادری کو استعمال کر کے مارچ اور دھرنوں کی شکل میں ملک عدم استحکام کی فضا پیدا کی ہوئی ہے ملک کے اندر غیر یقینی کی صورت حال پیدا کر کے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر جا رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کا راستہ روکا جا رہا ہے انہوں نے پاکستان کے محب وطن اور غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان مخالف سازشوں کو سمجھے اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پریس کلب بیلجیم کے فنانس سیکرٹری مرزا عمران بیگ 2ہفتے کے دورے پر بیلجیم سے پاکستان پہنچ آئے دوست احباب عزیز و اقارب نے ائیر پورٹ پر استقبال کیا اپنے قیام کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ مختلف شخصیات سے بھی ملاقات کرینگے تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب بیلجیم کے فنانس سیکرٹری و سنیئر صحافی مرزا عمران بیگ 2 ہفتے کے دورہ پر گذشتہ رو ز بیلجیم سے پاکستان پہنچ آئے دوست احباب و عزیز اقارب نے ائیر پورٹ پر استقبال کیا موصوف پاکستان قیام کے دوران مختلف سیاسی سماجی ، شادی بیاہ اور صحافتی تقریبات میں شرکت کرینگے موصوف اس کے علاوہ مختلف حکومتی اور سیاسی و صحافتی شخصیات سے بھی ملاقات کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈاکٹر معروف سبحانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے موصوف کی شادی ایکسین برقیات انجینئر محمد افضل ضیائی کی بیٹی ڈاکٹرہ سائرہ خان سے سر انجام پائی شادی ی تقریب میں ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف، صدر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ، سٹی صدر PPP چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ، راجہ اسد خان ایڈووکیٹ ، کبیر ہاشم ایڈووکیٹ، چوہدری عارف سرفرازایڈووکیٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، سابق کونسلر چوہدری خادم حسین، سابق چیئرمین ضلع زکوٰة و عشر چوہدری محمد زبیر، پروفیسر ثروت حسین، چوہدری ظہیر الدین بابر، پروفیسر محمد عارف، پروفیسر راجہ فہیم گل، سلیم اکبر جرال، چوہدری غلام حسین، چوہدری منیر بوٹا، تحصیلدار غلام محی الدین، ماسٹر شوکت علی ، لالہ مشتاق سمیت محکمہ برقیات کے آفیسران ، ملازمین ، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمشنر (ر) راجہ مقصود احمد خان مرحوم ویلفیئر ٹرسٹ بنڈالہ کے زیر اہتمام ضلع بھمبر کے سرحدی دیہات بنڈالہ میں عیدالضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا قربانی کا گوشت لائن آف کنٹرول پر بسنے والے غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ منیر اللہ، ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال، سابق چیئرمین راجہ محمد انور، حاجی گلزار احمد، ممبر بار کونسل راجہ شفیق اللہ، ذیلدار راجہ محمد رزاق، پروفیسر راجہ رضوان اللہ ، راجہ غلام ربانی، راجہ رحیف اللہ، حاجی غلام رسول، ماسٹر رضوان، راجہ ظہیر بابر، راجہ خالد محمود کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے خلاف بھمبر میں احتجاجی جلوس نکالا گیا احتجاجی جلوس پرانی کچہری سے شروع ہوا جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا ڈپٹی کمشنر کے آفس پہنچ گیا احتجاجی جلوس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طالب حسین ، صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، تاجر راہنما حاجی محمد عبداللہ کر رہے تھے احتجاجی جلوس میں سو ل سوسائٹی ، سیاسی و سماجی رہنما اور سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرین بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے تھے احتجاجی مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین، صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، سینئر صحافی چوہدری خالد حسین، چوہدری جمیل شفیع، تاجر راہنما حاجی محمد عبداللہ، ضلعی صدر جریدہ ملازمین چوہدری فاروق زبیر، نائب تحصیلدار محمد قیوم، صدر غیر جریدہ ملازمین چوہدری عبدالغفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے نریندر مودی انتہا پسند ہندو ہے جو مسلمانوں کا قاتل ہے مودی سرکاری اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے پورے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال کر ایٹمی جنگ کو دعوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک پر امن ہے اورکشمیری بھارت سے آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں بھارت جتنا مرضی ظلم کر لے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکتا بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا کشمیری پہلے بھی آزادی کیلئے قربانیاں دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہے گے بھارت سے مکمل آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بھمبر کی رجسٹر این جی اوز کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور معاشرے کے اندر انکے رول کو کلیدی بنانے کیلئے کوآرڈنیشن کی ضرورت ہے محکمہ سوشل ویلفیئر آزاد کشمیر سمیت تحصیل اور ضلع کی سطح پر این جی اوز کی کو آرڈنیشن کونسل بنا رہی ہے رجسٹر این جی اوز کے نمائندے ان کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار سی ڈی پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسریاسر بشیر نے بھمبر میں این جی اوز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے دور این جی اوز کا ہے معاشرے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں این جی اوز کا رول کلیدی ہو گا رجسٹر این جی اوز اپنی کارکردگی کو بہتر اور فعال بنانے کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ تعاون کریں میٹنگ میں سوشل ویلفیئر آفیسر آفاق احمد، فضل الرحمن، چوہدری عبدالرشید ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، عتیق الرحمن برسالوی، ظفر اقبال برسالوی، صوفی مسعود اسلم، چوہدری محمد بشیر، صوبیدار نذیر احمد،سہلہ کوثر، زاہد اقبال اور محمد اصغر سمیت دیگر نے شرکت کی آخر میں اتفاق رائے سے ضلع بھمبر کی رجسٹر این جی اوز کی ضلعی کوآرڈنیشن کونسل بنائی گئی جس کے مطابق صوفی مسعود اسلم کو صدر جبکہ محمود الحسن ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔