کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تحصیل بار کروڑ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری مورخہ 22 فروری بروز جمعہ کروڑ بار روم میں منعقد ہو گی۔ حلف برداری کے مہمان خصوصی جسٹس الطاف ابراہیم اور جسٹس جیمس جوزف ہونگے۔ جبکہ ضلعی اور تحصیل کے جج صاحبان سمیت وکلاء تنظیموں کے عہدیدار اور ارکین موجود ہونگے۔ یہ بات صدر بار چوہدری زاہد عزیز گجر نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے محکمہ مال کے قانون گو خان بیگ خان سیہڑ کی اہلیہ مرحومہ کی وفات پر ان کے گھر جا تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ پوری قوم کو پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ ایڈووکیٹ ، سردار اقبال خان شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحۂ شکارپور ، پشاور اور لاہور میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں۔ حکومت پاکستان واقعات کی فوری تفشیش کر کے پس پردہ ہاتھ سامنے لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو دہشتگردوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ تب ہی دہشتگردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) سوروں نے فصلیں تباہ کر دیں تھیں۔ ہم نے اپنے ملکیتی رقبہ پر شکار کیا۔ یہ بات سردار ریاض حسین خان سیہڑ نے گزشتہ روز شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹ کے علاقوں میں ان کا اور برادری کا ذاتی رقبہ موجود ہے۔ جہاں پر جنگل قائم ہے۔ ہمیں کافی دنوں سے علاقے کے لوگ جنگل میں سوروں کی اطلاع دے رہے تھے کہ سور ان کی فصلوں کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ جس پر ہم سب شکار پر گئے اور اپنے ہی رقبہ میں شکار کھیلا۔ کسی کے رقبہ یا جنگل کو نقصان نہیں پہنچایا۔ سابق تحصیل ناظم سجاد احمد خان سیہڑ اور قیوم نواز خان سیہڑ کی جانب سے لگایا جانے والا الزام غلط اور بے بنیاد ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) منڈیوں کی منتقلی سے آڑھتیوں کا مطالبہ پورا ہوگا۔ سبزی منڈی اور غلہ منڈی کے آڑھتیوں کے مسائل جلد حل کروائوں گا۔ یہ بات ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے سبزی منڈی کروڑ کے آڑھتیوں کی جانب سے دیئے گئے عصرنے میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور لوگوں کی بھلائی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی سے کاشتکاروں سمیت عام آدمی کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔ اس موقع پر صدر انجمن آڑھتیان طارق پہاڑ نے سبزی منڈی میں سیوریج کا کام مکمل ہونے پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور اے سی کروڑ تنویر یزدان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 3 سال قبل مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزی منڈی اور غلہ منڈی کیلئے 4 کروڑ روپے کی جگہ خرید کی تھی لیکن وکلاء کی جانب سے بلا جواز حکم امتناعی کے باعث منڈیوں کا کام رکا ہوا ہے۔ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے جلد سبزی اور غلہ منڈی کی منتقلی کی کوششیں کر کے منڈیوں کی منتقلی کا وعدی کیا۔ اس موقع پر اے سی کروڑ تنویر یزدان ، سابق ایم پی سے ملک عبدالشکور سواگ ، افضل زبیری ، سبزی منڈی کروڑ کے سرپرست شیخ محمد ایوب ، نائب صدر حاجی خورشید انصاری ، جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو ، عبداالواحد انصاری ، ملک امان اللہ ، مہربان پٹھان ، رمضان ساجد ، شیخ عتیق الرحمن ، رفیق بھٹی ، شیخ نذیر احمد ، شیخ زکریا ، بلال خان ، عبدالواحد ، محمد شفیق و دیگر موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) آج 18 فروری 2015 ء کو مرکزی انجمن تاجران کے 2 سال مکمل ہونے پر عہدیدار غیر مؤثر ہو گئے ہیں۔ آئین کے مطابق 6 ماہ قبل الیکشن کمیٹی اور نگران کابینہ تشکیل دی جانی تھی۔ لیکن ایسا نہ کیا گیا۔ اور چند روز قبل آئیندہ الیکشن کا تاریخ کا اعلان کرنے کیا بجائے محض ووٹوں کے اندراج کا اعلان کیا گیا۔ کروڑ لعل عیسن کے تاجروں نے تاخیری حربے استعمال کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 18 فروری 2013 ء کو الیکشن میں حاجی مختار حسین صدر ، سید ممتاز شاہ سینئر نائب صدر ، شیخ اکرم جمع نائب صدر ، ارسلان شاہ نائب صدر ، پریس سیکریٹری شاہد خان ، جنرل سیکریٹری احسان الٰہی ، فنانس سیکریٹری الطاف ملنگی ، جوائنٹ سیکریٹری الطاف حسین ڈھکن منتخب ہوئے تھے۔ جو کہ 2 سال مکمل ہونے پر آج 18 فروری 2015 ء کو معیاد مکمل ہونے پر آئینی طور پر غیر مؤثر ہو گئے۔