بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیاتی ادارہ جات کے ملازمین کی تنخواہ سے پنشن فنڈ کی کٹوتی بند کی جائے ٹائم سکیل اور آسامیوں کی بلا تفریق اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار سنیئر کلرک ضلع کونسل چوہدری ظفر اقبال، ہیڈ کلرک چوہدری نوید اکبر نے ضلع کونسل کے دفتر میں میونسپل کمیٹی بھمبر، ٹائون کمیٹی سماہنی اور ضلع کونسل بھمبر کے ملازمین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارہ جات کے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کے جملہ معاملات محکمہ حسابات کے حوالے کیے جائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی تنظم غیر جریدہ ملازمین کی کال پر قلم چھوڑ ہڑتال کی ہوئی ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو منظور نہ کیا تو صحت و صفائی کا عملہ بھی اپنی ڈیوٹیاں ختم کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ اٹھانا بند کر دے گا انہوں نے کہا کہ حکومت غیر جریدہ ملازمین کے مطالبات کو فوری طور پر منظور کر کے ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی کو دور کرے اجلاس میں میونسپل کمیٹی بھمبر ، ٹائون کمیٹی سماہنی اور ضلع کونسل بھمبر کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن بھمبر کے سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب آج منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت ڈی ای او چوہدری محمد اشرف ہونگے تفصیلات کے مطابق سونت ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام چلنے والے معذور بچوں کے سکول صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن بھمبر کے سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب آج دن 10 بجے منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت ڈی ای او بھمبر چوہدری محمد اشرف کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے میرپور جلسے میں بھمبر ، برنالہ اور سماہنی سے قافلے جلوسوں کی شکل میں شرکت کرینگے جلوس کی قیادت چوہدری آصف ایڈووکیٹ، چوہدری محمد رزاق، افتخار طیب ، چوہدری یونس بروٹی کرینگے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آج میرپور میں ہونیوالے جلسے میں بھمبر ، برنالہ اور سماہنی سے تحریک انصاف کے کارکنان جلوسوں کی شکل میں شرکت کرینگے بھمبر سے جلوس کی قیادت ضلعی صدر چوہدری آصف ایڈووکیٹ، چوہدری محمد یونس بروٹی، ڈاکٹر محمد امتیاز، سٹی صدر ناصر حامد ، برنالہ سے جلوس کی قیادت ملک افتخار طیب ، چوہدری ذوالفقار علی، ضلعی جنرل سیکرٹری یاسر رزاق ، جبکہ سماہنی سے جلوس کی قیادت سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق، چوہدری ظفر اقبال سرسالوی کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان سماہنی بھمبر سے سرائے آباد کو مقبوضہ کشمیر نوشہرہ راستہ کھولنے کے اقدامات کرے یہ راستہ نوشہرہ، راجوری اور سری نگر کا مغلیہ شاہراہ عام ہے اس راستہ کو کھولنے سے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو کافی آسانیاں اور سہولت ہو جائیگی یہ راستہ جموں و کشمیر کا تاریخی مشہور اور باب کشمیر کہلانے والا راستہ ہے پنجاب اور قریب ترین لوگوں کو بھی یہ علاقہ بطور سہولت بہت زیادہ کام دے گا دشوار گزار راستے، چکوٹھی ، تتہ پانی کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ اور سماہنی بھمبر باب کشمیر کے راستے ہندوستان اور پاکستان کھولے ان علاقوں میں آسانیاں پیدا کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر آنے جانے کی سخت ترین پابندیاں ختم کی جائیں اور ان لوگوں کیلئے نہایت آسانی پیدا کی جائے جو آر پار آنا جانا چاہتے ہیں انہوں نے یہ بھی کہ ہر کشمیری کو شناختی کارڈ کی بنیاد پر آر پار وزٹ کرنے کی اجازت دی جائے حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کے آنے جانے کیلئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھر پور کردار ادا کریں اقوام متحدہ کا رول ان آسانیوں سے مزید واضح ہو گا آر پار آنے جانے سے تمام مسلم وغیر مسلم آبادیوں کا آپس میں میل بڑے گا۔