گجرات کی خبریں 08/07/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) آج ملک بھر کی طرح یوم علی کے موقع پر آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں سالانہ شہادت حضرت علی کانفرنس منعقد ہو گی جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کرینگے۔ ملک کے ممتاز علماء کرام خطاب کر ینگے اور نعت خوان حضرات ہدیہ نعت پیش کرینگے۔ ملک بھر سے عقیدت مندان و مریدین شریک ہو رہے ہیں۔
………………………
گجرات(جی پی آئی) ضلعی چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل آج دن 2 بجے لالہ زار کالونی میں مستحقین میں راشن تقسیم کریں گے۔ یہ تقریب ملک برادران کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔
…۔……………………
گجرات(جی پی آئی)ضلعی چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل کل بروز جمعتہ المبارک 10 جولائی کو صبح 10 بجے یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء میں مورا سکالر شپ سکیم کے تحت چیک تقسیم کریں گے۔ اس تقریب میں مقامی ایم پی اے و ایم این ایز بھی شریک ہونگے۔
………………………………………………
گجرات(جی پی آئی)روزہ بھوکے اور پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ صبر واور احساس ہی روزے کا بنیادی درس ہے اور ہمیں روزے کے اس بنیادی درس کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے اپنے دوسرے بہن بھائیوں کا بھی احساس کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت مہر مشتاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں رحمت ِ الٰہی عروج پر ہوتی ہے۔ اسلئے ہمیں بھی چاہئے کہ اس ماہ غرباء و مساکین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکیں۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فصل و کرم ہو تو تب ہی انسان دوسرے انسانوں کی مدد کر سکتا ہے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)ممتاز کاروباری شخصیت ذوالفقار علی خاں اور وجاہت علی کی طرف سے گرینیز ہوٹل میں دوست احباب کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی DSPراجہ حسیب تھے۔ جبکہ انسپکٹر ملک مبشر ‘ سپرنٹنڈنٹ TMAملک خرم’ سید انجم محمود گیلانی’ میاں شاہد ‘ زاہد محمود’ شفقت محمود ‘نائب صدر گجرات پریس کلب فیاض بٹ’ چوہدری غلام ربانی’ جواد گھمن’ مرزا اعجاز’ سید عثمان گیلانی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے شرکت کی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل کی زیر نگرانی تحصیل سرائے عالمگیر میں ہیلمٹ کی افادیت اور اس کے فوائد کے حوالہ سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کے حوالہ سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال ضروری بنائیں اگر خدانخواستہ ان کے ساتھ کوئی حادثہ درپیش ہوتا ہے تو سر کی چوٹ سے محفوظ رہ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حادثات میںزیادہ تر اموات سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں لہٰذا موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کیلئے یہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی اور جنرل سیکرٹری پنجاب سیدہ ماجدہ زیدی نے محترمہ فاطمہ جناح کی48ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ ہائوس لاہور میں ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دے کر علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ۔جب تک پاکستان رہے گا قائداعظم محمد علی جناح کا نام رہے گا تو فاطمہ جناح کا نام بھی لیا جاتا رہے گا۔ خدیجہ فاروقی اور ماجدہ زیدی نے مزید کہا کہ جس طرح ہر کامیاب اور عظیم شخص کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اس مقولے کو فاطمہ جناح نے بڑی زندگی بخشی، محترمہ نے آخری دنوں تک قائداعظم کا ساتھ دیا ۔قائداعظم نے خود فرمایا فاطمہ جناح میرے لیے حوصلے کا ذریعہ ہے ان دنوں جب مجھے خدشہ تھا کہ برطانیہ حکومت مجھے قید کرے گی تو فاطمہ نے مجھے بہت حوصلہ دیا۔انہوںنے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی و ثقافتی کاموں کیلئے خود کو وقف کیے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کو محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائداعظم کی سیاسی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے خواتین سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔ پہلی بار خواتین نے ہمارے دور حکومت میں بلدیاتی اداروں ، سینٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سیاست میں بھر پور حصہ لیا۔ اس تعزیتی اجلاس میں مسلم لیگ شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب کنول نسیم، بیگم حامد رانا، لبنیٰ طارق، پروین سکندر گل، سمیعہ طارق ، تبسم ناز، ثروت رضا، تبسم نذیر، رضیہ سلطانہ، ماہ رخ جمشید ،شبنم چوہدری ، نگہت رانا اور عصمت ریاست اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔اجلاس کے آخر میں محترمہ فاطمہ جناح کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیب کی لسٹ میں دئیے گئے 150کیسز کے فوری اور سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کمیشن تشکیل دے جو کھلی سماعت کے بعد 12گھنٹے میں فیصلہ سنا دے۔ نیب کی جاری کردہ لسٹ کے حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے مختلف نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میری تجویز پر اگر عمل کر لیا جائے تو ہمیشہ کیلئے یہ ایشو ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ کمیشن میں سماعت کا آغاز صبح 9بجے سے شروع ہو اور رات 9بجے تک اس کا فیصلہ دے دیا جائے، کمیشن کی تمام کارروائی کی لائیو کوریج ہو اور عوام کو تمام تر کارروائی دیکھنے کی اجازت ہو۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ نیب کی لسٹ میں دئیے گئے 150کیسز کو فلٹر کر کے سنجیدہ ترین کیسز کی ہیئرنگ شروع کر دی جائے تو یہ معاملہ احسن طور پر طے ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں آفر کرتا ہوں کہ سب سے پہلے میرا ٹرائل کیا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔#
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ پرائس مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوںکے خلاف موثر کاروائی یقینی بنائیں، احترام رمضان کی خلاف ورزی اور ملاوٹ کرنیوالوںکے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جائے، پرائس مجسٹریٹس اور انچارج افسران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے یہ ہدایت پرائس مجسٹریٹس اوررمضان بازاروں کے انچارج افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار حسین خان، اسسٹنٹ کمشنرز احمد رضا، افشاں رباب، شعیب نسوانہ، ڈی او انٹر پرائزز اکرام الحق، ڈی او ز ڈاکٹر عابد غوری، محمد رفیق، ڈاکٹر ممتاز حسین شاہ، انجم ریاض سیٹھی، محمود اقبال گوندل، ٹی ایم اوز خرم محمود ، ملک شفقت، و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر خود بازاروں کا چکر لگائیں اور ریٹس پر عمل درآمد کا جائزہ لیں اس کے ساتھ اوزان کی چیکنگ بھی یقینی بنائیں ۔ انہوںنے کہا کہ مختلف مارکیٹوں اور بازاروںمیں پرائس مجسٹریٹس کے 8کیمپ آفس قائم کئے گئے ہیں ان دفاتر میں متعین افسران اپنی موجود گی یقینی بنائیں اور اگر شکایات موصول ہو ں تو ان پر فوری ایکشن لیا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جن گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں انکی تین دن تک ضمانت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے پرائس مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ چیکنگ کے لئے اگر کوئی خریداری کریں تو ضلعی حکومت انکے اخراجات انہیں واپس اد ا کریگی۔ رمضان بازاروں کے انچارج افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رمضان بازاروںمیں سپلائی کیا جانیوالا آٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت نہیں کیا جا سکتا ایسے ہی ایک ملزم کے خلاف تھانہ کنجاہ میں مقدمہ درج کر ادیا گیا ہے انہوںنے ہدایت کی کہ بازاروںمیںلائے جانیوالے آٹے کی کوالٹی پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے خصوصا محکمہ فوڈ باقاعدگی سے رمضان بازاروںمیں سپلائی ہونیوالے آٹے کے نمونے لیکر انکے لیب ٹیسٹ کرائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں قائم فیئر پرائس شاپس کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ کوئی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی سبسڈی کا غلط استعمال نہ کر سکے انہوں نے واضع کیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی تصدیق کے بعد فیئر پرائس شاپس کو سبسڈی کی ادائیگی کی جائے گی۔ انہوںنے بعض تاجروںکی طرف سے چنے کی بعض اقسام کو ریٹس سے مستثنیٰ قرار دینے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ مقررہ ریٹس سے زائد قیمت لینے والوںکے خلا ف ایکشن لیا جائے۔ ڈی سی او نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ رمضان بازاروں میں موثر انتظامات کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے بعض اہلکاروںکی ڈیوٹی کے باوجود رمضان بازاروںمیںفرائض سرانجام نہ دینے کاسخت نوٹس لیا اور ایسے اہلکاروںکو ملازمت سے برطرف کرنے کیلئے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی ہدایت کی۔ اس سے قبل ڈی سی او نے چینی کے کوٹہ، صحت مند گوشت کیفراہمی، اور ریٹ کارڈز کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسلا می یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیام امن کے لئے مذاکرات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مزاحمتی گروہوں کو شامل نہ کیا گیا تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔اسلامی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میںقاضی عبدالقدیر خاموش نے طالبان سے افغان حکومت کے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ اور چین کے نمائندوں کی موجودگی کو بھی خوش آئند قراردیا ہے تاکہ مسئلے کو حل کرکے خطے میں امن قائم کیا جائے جو کہ ہر انسان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں لڑنے کے بعد مذاکرات کی میز پر ہی تنازعات حل ہوتے ہیں۔ افغانستان کو امریکہ نے اپنے مفادات کے لئے استعمال کے بعد تباہ کیا اور اب تک اسے اس خطے سے جان چھڑائی نہیں جاسکی۔ افغانستان کی حکومت کا متحارب گروپوں سے بات چیت کا آغاز اچھا اقدام ہے۔ اس پرسنجیدگی اور خلوص نیت سے توجہ دی جانی چاہیے۔ وہ تمام اقدامات ضروری ہیں جو اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے معاون ثابت ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ملا عمر گروپ سمیت تمام مزاحمتی گروپوں کو مذاکرات میں شامل کیا جائے ورنہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے حمایتی علما بھی بات چیت کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ افغان حکومت کے طالبان سے مذاکرات کا نتیجہ پاکستانی حکومت کے مذاکرات جیسا حشر نہیں ہونا چاہیے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام گروہ اپنے مفادات کو چھوڑ کر ملکی مفادات اور خطے میں امن کے قیام کی خواہش کی تکمیل کیلئے کام کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے بھر پو ر کاروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے دوران شیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنیوالے 191گرانفروشوںکے خلاف مقدمات درج کرا دیے ہیں جبکہ 148گرانفروشوں پر 1لاکھ 51ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران پرائس مجسٹریٹس مجموعی طور پر 958مقامات پر اچانک چیکنگ کی اس دوران 339مقامات پر دوکاندار ریٹ لسٹ نہ لگانے اور گرانفروشی کے مرتکب پائے گئے ۔ یکم جولائی سے 7جولائی تک چیکنگ کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے 10ملزمان، قائمقام اے سی گجرات احمد رضا سرا نے 9، اے سی کھاریاں افشاں رباب نے 19اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے 16ڈاکٹر عابد غوری نے تین، ڈی اوز محمد رفیق نے گیارہ، انجم ریاض سیٹھی نے تیرہ، سید ممتاز حسین شاہ نے بارہ، ڈاکٹر طاہر عزیز نے دس ، ڈاکٹر رضوان اللہ نے چودہ، ٹی ایم او خرم محمود نے چودہ، ملک شفقت منیر نے بارہ، تحصیلدار رانا جاوید اقبال نے نو، رانا جاوید اقبال نے نو، سلطا ن احمد نے سولہ ، محمد فیاض نے آٹھ اور سہیل رضوان نے دس گرانفروشوںکے خلاف مقدمات درج کرائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بھرپور کاروائی پر پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کریک ڈائون جار ی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔