اسلام آباد (جیوڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے ڈان لیکس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیوز لیکس پاک فوج کو دانستہ طور پر بدنام کرنے کی کوشش تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ڈان لیکس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ عام کرے۔
اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔