بھمبر کی خبریں 19-08-14

Bhimber Picture

Bhimber Picture

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کے اندر مارشل لاء کے خاتمے اور جمہوریت کے فروغ کے لئے پیپلزپارٹی کی لازوال قربانیاں ہیں پاکستان کے اندر جمہوریت کو بحال کروانے کے لئے پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنان نے اپنے خون کے نذرانے پیش کئے ہیں کسی طالع آزما کو پاکستان کے اندر جمہو ریت کو ڈی ریل کر نے کی ہر گز اجا زت نہ دیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن پیپلز پا رٹی بر ٹن کے صدر چو ہدر ی محمد یو نس برو ٹی نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں میٹ د ی پر یس میں اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کے حا لا ت کسی ما ر چ اور دھر نو ں کا متحمل نہیں ہوسکتا سیا سی مسا ئل کا حل سیاسی انداز میں ہو نا چا ہیے ما ر چ اور دھر نو ں سے ملک کے معاشی اور اقتصا دی حا لا ت مز ید خرا ب ہو رہے ہیں وفا قی حکومت ہٹ دھر می چھو ڑ کر احتجا ج کر نے وا لو ں سے وقت ضیا ئع کئے بغیر مذا کرا ت کر ے جا ئز مطا لبا ت کو حکو مت منظو ر کر ے جبکہ غیر آئینی مطا لبا ت کو احتجا ج کر نے وا لے واپس لیںانہو ں نے پیپلز پا رٹی جمہو ریت کے بچا نے کے لئے اپنا بھر پو ر رو ل ادا کررہی ہے پیپلز پا رٹی حکومت اور احتجا ج کر نے وا لو ں کے در میا ن پل کا کر دا ر ادا کر رہے ہیں پا کستا ن کے اندر جمہو ریت کو بچا نے کے لئے پیپلز پا رٹی بھر پور جدوجہد کر ے گی انہو ں نے کہا کہ اگر ملک کے اندر ما رشل لا ء آیا تو مو جو دہ حکمرا نو ں اور احتجا ج کر نے وا لے ملک سے بھا گ جا ئیں گے جبکہ آمر یت اور ما رشل کامقا بلہ کر نے کے لئے پیپلز پا رٹی ہی میدا ن میں رہ جا ئے گی انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کے سیا ستدان حا لا ت کی نزا کت کا جا ئز ہ لیں اور مل جل کر ملکی مسا ئل کا حل نکا لیں ایک سوا ل کے جو ا ب پر انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی جمہو ریت کو بچا نے کے لئے کر دا ر ادا کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن مسلم لیگ نو ن ونگ اٹلی بر یشیا کے جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی مقصود اسلم بنڈا لو ی نے کہا کہ عمرا ن خا ن اور طا ہر القا در ی کا غیر ملکی ایجنڈا کبھی کا میا ب نہیں ہو سکتا فو ج ،حکومت اور جمہو ریت پسند جما عتیں ایک ہیں انہو ں نے کہا کہ عمرا ن خا ن اور طا ہر القادر ی غیر ملکی طا قتو ں کے اشا رو ں پر عو ام کی منتخب کر دہ جمہو ری حکومت کے خلا ف شازشیں کر رہے ہیں اگر یہ اپنی سازشو ں سے با زنہ آئے تو مسلم لیگ نو ن کے کا رکن جو اب دینے کے لئے با لکل تیا ر ہیں انہو ں نے کہا کہ مار چ کر نے وا لو ں کو ایک معا ہد ے کے تحت جمہو ری حق سمجھتے ہو ئے احتجا ج کر نے کی اجاز ت دی گئی تھی اب وہ غیر جمہو ری ہتھکنڈ و ں پر اتر آئے ہیں جسے پا کستا ن کے عو ام کسی صورت بر داشت نہیں کر یں گے حکومت ،فو ج اور جمہو ریت پسند قوتیں ملکی دفا ع اور جمہور یت کی بقا کے لئے ایک ہیں انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن کے مخا لفین کو علم ہے کہ اگر میا ں نو از شر یف کی حکومت نے اپنی آئینی مدت 5سا ل مکمل کر لئے تو پا کستا ن معاشی اور اقتصا دی طو ر پر ایشیا کا ٹا ئیگر بن جا ئے گا پا کستا ن کے اندرتر قی اور خوشحا لی آجا ئے گی جس کی مسلم لیگ نو ن کی مقبو لیت بڑھ جا ئے گی اور مخا لفین کی سیاست ختم ہو جا ئے گی جس کیو جہ سے حکومت کے خلا ف سازشیں ہو رہی ہیں جو انشااللہ نا کا م ہو نگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)الخیر یونیورسٹی بھمبر میں بی ایڈ کی عملی ورکشاپ اختیام پذیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق الخیر یونیورسٹی بھمبر میں بی ایڈ کے تیسرے بیج کی فائنل ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ جس میں ٹیوٹرشپ کے فرائض معروف ماہر تعلیم راجہ طارق پرویز نے انجام دیئے جبکہ دو خواتین اساتذہ نے بھی طلبہ اور طالبات کی رہنمائی کرنے میں خدمات سرانجام دیں۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر نذر حسین نذر اور ڈاکٹر حمیدنواز ڈائریکٹر الخیر یونیورسٹی بھمبر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں طلبہ اور طالبات کو لیسن دینے کیلئے اہم لیکچر دئیے۔ اور بعد ازاں طلبہ اور طالبات سے لیسن دینے کی علمی مشق کروائی۔ اس ورکشاپ کے آخر میں منعقد تقریب سے صدارتی خطاب میں ڈائریکٹرڈاکٹر حمیدنواز نے طلبہ اور طالبات کو کامیابی کے ساتھ تربیت کایہ مرحلہ طے کرنے پر مبارک باد پیش کی اور یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اور طالبات کو یقین دہانی کروائی کہ یونیورسٹی تعلیم میںکوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کر تی یہی وجہ ہے کہ علاقے کے لوگ اس یونیورسٹی پر بھروسہ کرتے ہیں اورمسلسل یہ تیسرا ہمارا بیج فارغ ہورہا ہے۔اس سے پہلے ہماری یونیورسٹی سے بی ایڈ کے دو بیج فارغ ہو چکے ہیں اور فارغ ہونے والے طلبہ اور طالبات محکمہ تعلیم میں اس ڈگری سے استفادہ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ اور اب یونیورسٹی بی اے، بی ایس سی، بی ایڈ انرز کے پروگرام بھی شروع کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ہیو ن پیلس ہو ٹل میں ( HRDصا ف پا نی سب کے لئے)کی جا نب سے محکمہ لو کل گو رنمنٹ ودیہی تر قی کی زیر نگرا نی چلنے وا لے فلٹر یشن پلا نٹ کی اہمیت جا ننے کے لئے دو روزہ تر بیتی ورکشا پ منعقد ہو ئی جس میں اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ محمد یو سف قر یشی ،اسسٹنٹ انجینئر قدیر احمد ،فیلڈ سپر وا ئزر راشد رفیق کے علاوہ تحصیل بھمبر اور بر نا لہ میں لگا ئے گئے واٹر فلٹریشن پلا نٹ کے تما م ایر ئیر اور کمیو نٹی کے صدور اور جنر ل سیکر ٹر یز نے شر کت کی اجلاس میں پا نی کو گھر یلو سطح پر صاف رکھنے اور پا نی سے پھیلنے وا لی بیما ریو ں کو قا بو پا نے کے لئے اقدا ما ت پر رو شنی ڈا لی گئی ور کشا پ کے اختتا م پر پلا نٹ ایر ئیر اور ورکشا پ میں شر کت تما م کمیو نٹی صدور اور سیکر ٹر ی جنر لز میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)الخیر یونیورسٹی بھمبر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ مین کیمپس میں اور سٹی آفس میں چراغاں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الخیر یونیورسٹی بھمبر میں پروچانسلر ڈاکٹر محمد بشیر گورایا کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے 68 وا ں جشن آزادی کے موقع پر سٹی آفس میں آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اور ملک ِ خدادادکی ترقی اور اسلامی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ جشن کی تقریب میں اختر حسین ملک، عثمان وحید، راجہ طارق پرویز، محمد یامین اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمید نواز ڈایکٹر الخیر یونیورسٹی مین کیمپس نے آزادی جیسی عظیم نعمت کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے زور دیا کہ اس نعت کی قدرکرنا ہم سب کا فرض ہے۔اس لیے باہمی اتفاق، مسلسل محنت سے ہی ہم اس ملک کو ترقی کی طرف لے جاسکتے ہیں۔