بھمبر کی خبریں 22/1/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مجید حکومت کی کرپشن سے ریاست کے در و دیوار لرز اٹھے ہیں۔ میگا کرپشن کیسز براہِ راست عوامی عدالت میں دائر کردئیے ہیں۔ شہر شہر، کریہ کریہ، چوکوں اور شاہرائوں پر عوامی عدالتیں لگا کر مجید اور اُس کی کرپشن کے سانجھے دار وزراء کے مکروہ چہروں پر پڑے شرافت کے نقاب بے نقاب کروں گا۔میرپور جلسۂ عام میں میرا خطاب سن کر کچھ کرپٹ وزراء غصے سے طلملا اُٹھے ہیں۔ وہ یہ جان لیں کہ ابھی تو ٹریلر چلا ہے۔ اِن کرپٹ وزراء کی کرپشن کی پوری فلم اِن کے حلقہ انتخاب میں بھرے جلسہ میں چلائوں گا۔ ادارہ ترقیات سے میں نے اپنے دورِ اقتدار میں چالیس کروڑ روپے اُدھار لے کر میرپور میں سوئی گیس کا منصوبہ فراہم کیا تھا۔ آج مجید نے اس ادارے کو نوچ نوچ کر اِس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ ادارہ اپنے ملازمین کو ماہوار تنخواہ دینے سے قاصر ہے۔ مجید پھر بھی کہتا ہے کہ اگر کرپشن کے ثبوت ہیں تو عدالتوں میں جائیں۔ مجید کے لیے صرف یہی کہتا ہوں کہ اب کس منہ سے جائو گے غالب، شرم مگر تم کو نہیں آتی۔ میں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بد عنوان ٹولے کی کرپشن سے بارہا آگاہ کرکے اصلاحِ احوال کی متعدد بار کوششیں کیں۔ مگر سب بیکار کی کاوشیں ٹھہریں۔ اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے کارکنوں کے پاس جا کر مجید کی کرپشن کو بے نقاب کروں تاکہ عوامی دبائو سے پارٹی سے کرپٹ اور بد عنوان ٹولے کے گند کو صاف کیا جا سکے۔ اِن خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھمبر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں، میڈیا نمائندگان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی چوہدری رزاق، سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری حمید پوٹھی، سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری امجد، چوہدری رئوف کاشر، سابق ایڈ منسٹر یٹر ضلع چوہدری ریاض احمد ، سابق کو نسلر حاجی عبداللہ، ملک عبدالمالک،چو ہدر ی حق نواز،سا بق چیئر مین تحصیل زکو ةچو ہدر ی فضل الر حمن ، میڈیا ایڈوائزر نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ، حیدر کاشر، چوہدری ذوالفقار، عابد زبیر،عثمان کا شر ،دانیا ل گیلا نی ،وقا ص وکی ،انیس اکبر ،مرزا حسن ،مشتاق احمد اور دیگر بھی موجود تھے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ابھی تو میں نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں تھرتھلی مچ گئی ہے۔ عوامی رابطہ مہم کا دائرہ ریاست کی گلی، گلی تک پھیلائوں گا۔ قومی تشخص کو مسخ کرنے والا بد عنوان وزیراعظم اور اُس کی کرپشن کا حصہ بننے والے وزراء کان کھول کر سُن لیں اُن کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے اور عوامی طاقت کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ ہم آزاد کشمیر کے اندر فلاحی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ آزادکشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے۔ اس کے اندر مجید جیسی کرپٹ حکومت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتاانہو ں نے کہا کہ اپو زیشن پا رٹیوں نے بھی حکومت کے خلا ف آلا نس قائم کیا ہے انہو ں نے کہا کہ میں نے اپنے دو ر اقتدار میں صحا فیو ں کی فلا ح وبہو د کے لئے عملی اقداما ت اٹھا ئے اور پر یس فا و نڈ یشن جیسا ادا رہ قا ئم کیا مگربد قسمتی سے پر یس فا ونڈ یشن اچھی طر ح قائم نہیں کر رہی اقتدا ر میںآنے کے بعد آزاد کشمیر بھر کے عا مل صحا فیو ں کی تنخواہ مقرر کر یں گے انہو ں نے کہا کہ آج میں غیر ت مندو ں کی دھر تی بھمبر میںمقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیو ں کو یقین دلا تا ہو ں کہ مقبو ضہ کشمیر کی آزاد ی تک اپنی جدو جہد جا ری رکھو ں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ضلع بھمبر کے تما م تھا نو ں کے ایس ایچ اوز تبد یل نئے انسپکٹرتعینا ت کر دئیے گئے تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز ضلع بھمبر کے مختلف تھا نو ں میں تعینا ت ایس ایچ اوز کو تبد یل کر دیا گیا ہے سردار سہیل یو سف ایس ایچ او سٹی ،چو ہدر ی شہزا د ایس ایچ اوبر نا لہ ،مرزا ظہو ر احمد ایس ایچ او سما ہنی جبکہ ملک خا لد محمود کو انچا رج سی آئی اے تعینا ت کر دیا گیا تما م آفیسران نے اپنے اپنے عہد وں کا چا رج سنبھا ل کر کا م شرو ع کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈپٹی کمشنر بھمبر نے لا ئسنسی /غیر لا ئسنسی اسلحہ کی نما ئش پر دفعہ144نا فذ کر دی باوردی فو رسز اس دفعہ سے مستثنیٰ ہو نگے خلا ف وزری کے مر تکب شخص یا اشخا ص کے خلا ف 188APCکے تحت قانو نی کا رروا ئی کی جا ئیگی تفصیلا ت کے مطا بق وزرات دا خلہ کی ہدا یت پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے قومی ایکشن پلا ن پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے لئے ضلع بھمبر میںلا ئسنسنی/غیر لا ئسنسی اسلحہ لیکر گھومنے پھر نے اور استعما ل کر نے پر فو ری طو ر پر دفعہ144نا فذکر دی ہے خلا ف وزری کے مر تکب اشخا ص کے خلا ف سخت قانو نی کا رروا ئی کی جا ئیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما انجنئیر خالد خان نے کہا کہ لوٹ مار، کرپشن، اقربا پروری نے ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر نے کی ٹھان رکھی ہے۔ اس کا ذمہ دار وہ طبقہ ہے جو باریاں بدل کر پارٹیاں تبدیل کر کے اور موروثی سیاست کے وارث بن کر اقتدار حاصل کر رہے ہیں۔ان خیالات کو بدلنا جماعت اسلامی کا ہدف ہے اسی لیے وہ عوام کو اس مہم میں شریک کرنے کے لیے قریہ قریہ عوام کے پاس پہنچ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل پنجیڑی کے مختلف دیہات علی بیگ، چھنی، جبی، گیگن موسی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا دورہ بھمبر سیاسی جمود کو توڑنے کا سبب بنے گا۔26جنوری کو جلسہ عزم انقلاب میں حلقہ بھمبر کے عوام ثابت کریں گے کہ وہ ظلم کے نظام کو ختم کرنے کے لیے اٹھ چکے ہیں۔ دوسری طرف جماعت اسلامی حلقہ بھمبر کے امیر نے برسالی، لس، روپیری کے دیہات کا دورہ کیا ۔ معززین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں26جنوری کو جلسہ عزم انقلاب میں شرکت کی دعوت دی۔ دریں اثناء بڑھنگ میں مقامی امیر راجہ محمد رفیق کی قیادت میں کارکنان نے ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم کا آغاز کر دیا بڑی تعداد میں لوگوں نے جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب میں شرکت کا مقامی عہدیداران کو یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)26جنوری کو بھمبر میں ہونے والے جسلہ عزم انقلاب کی تیاریاں عروج پر ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں نے اپنے اہداف پورا کرنے کے لیے عہدیداران کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔ایر جماعت اسلامی سراج الحق کے دورہ بھمبر کو یادگار بنانے کے لیے ہر سطح کے عہدیداران دعوتی مہم میں مصروف ہو گئے۔ ضلع بھمبر میں جماعت اسلامی کی تیاریوں کے جائزے کے لیے صحافیوں نے ضلع بھر کا دورہ کیا۔ چھمب مناور سے لیکر پیر گلی تک اور نالی پتنی سے لیکر جاتلاں تک سراج الحق کی تصویر والے بینرز اور ہورڈنگ بورڈ آویزاں ہیں جن کو مختلف لوگوں نے سپانسر کیا ہے۔ جلسہ عزم انقلاب کے ہینڈ بل لے کر کارکنان ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں۔ برنالہ میں مہم کی نگرانی مرکزی شورہ کے رکن چوہدری کبیر ہاشم ایڈووکیٹ اور بھمبر میں چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ، انجنئیر خالد خان، سماہنی میں چوہدری محمود شفیع ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد کریم کر رہے ہیں۔جماعت کے ذمہ داران سے ملاقات اور عوامی رائے کے مطابق سراج الحق کی شخصیت رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔عوامی رائے یہی ہے کہ جلسہ عزم انقلاب کے ذریعے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرنے میں کامیاب رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)رسو ل پا ک ۖ کی شان میں گستا خی ہر گز بر داشت نہیں کر یں گے گستا خ رسول ۖ واجب القتل ہے امر یکہ ،فرا نس نا روے دشمن رسول ۖ ذلیل خوا ر ہو نگے گستا خا نہ خا کے بنا کر یہ یہو دی خو د کو تبا ہ وبر با د کر نے اور عذا ب الہی کو دعو ت دے رہے ہیںہم عا شق رسول اپنے نبی ۖ کے دیو انے ہیں حضور اکر م ۖ کے لئے ہم اپنا سب کچھ قر با ن کر دیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر انجمن فیضا ن مصطفی کے زیر اہتما م ہو نے وا لی محفل میلاد مصطفی ۖ سے حضرت علا مہ پرو فیسر ڈاکٹر محمد اشفاق جلا لی نے خطا ب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پا کستا نی حکومت گستا خا نہ کا کے بنا نے وا لوں کے خلا ف عا لمی برادری میں اقدام کرے دشمن رسو ل مسلما نوں کے دلو ں سے رسو ل پا ک ۖ کی محبت کو کبھی ختم نہیں کر سکتے بلکہ یہ خو د ختم ہو جا ئیں گے ہم پا ک فو ج کے شا نہ بشا نہ کھڑ ے ہیں جنرل را حیل شر یف ایک بہادر انسا ن ہیںآپر یشن ضر ب عضب کی بھر پو ر حما یت کر تے ہیں محفل میلا د میں اسسٹنٹ کمشنر را جہ طارق محمود خا ن ،ایڈ منسٹریٹر بلد یہ را جہ شا ہد انور ،نا ئب تحصیلد ار را جہ نثا ر احمد ،پرو فیسر مو لا نا محمد امین الد ین ،مو لا نا غلا م رسو ل جلا لی ،قا ری دلدا ر غو ث،پیر سید ظفر علی شا ہ بخا ری ،سر برا ہ انجمن فیضا ن مصطفی مو لانا اویس رضا قا ردی ،علی رضا بھٹی ،شا ہ زیب اصغر اور عاشقا ن رسو ل ۖ نے کثیر تعداد میں شر کت کی