مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 24/01/16

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی ممبر شپ سے پارٹی مضبوط ہو گی، تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈال سکتی ہے، عوام موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے عاجز آ چکے ہیں، تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بے روز گاری ودیگر بحرانوں سے نجات دلائے گی، ان خیالات کا اظہار مسز مسعود احمد بھٹی نے حلقہ پی پی 175میں عوامی رابطہ مہم کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو تسلیم کر لینا چاہئے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے اہل نہیں، نا اہل حکمرانوںکا ایجنڈاعوامی فلاح و بہبود نہیں بلکہ اپنی ترقی اور خوشحالی ہے، مسز مسعود احمد بھٹی نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کی ممبر شپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ساتھ دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) زمینوں پر قبضہ کرنے والے بھی دہشت گرد ہے، ان کے خلاف بھی غرب غضب آپریشن ہونا چاہئے، دہشت گردی لوگوں کی زندگیاں ختم کرتے ہیں جبکہ قبضہ گروپ عوام کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں، عوام کے دلوں سے جینے کی آرزو ختم کرنے والوں کے خلاف بھی پاک فوج کو آپریشن کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما محمد فاروق خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ گروپ جھوٹھے اشٹام پیپر تیار کرکے غریب عوام کی زمینوں پر سٹے آرڈر لیکر قبضہ کر لیتے ہیں اور زمین کا اصل مالک ساری زندگی مقدمہ لڑتے ہوئے گزار دیتا ہے، جبکہ جھوٹھے اشٹام والا مالک بن کر بیٹھا رہتا ہے، ہم جزل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہوں نے جس طرح دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شروع کر رکھا ہے اسی طرح قبضہ گروپ کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل کے وفدکی صدر پریس کلب لاہور شہباز میاں کومبارکباد،وفدصوبائی جزل سیکرٹری و سنیئر اینکر علی رضوی، سنیئر صحافی و جزل سیکرٹری لاہور ڈویژن محمد اصغر بھٹی،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب جاوید غفاری و آرگنائزر محمد عمران سلفی ، سعید احمد بھٹی ودیگر عہدیداران کی شرکت، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ)کے وفد نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر شہباز میاں کو مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کا پیغام پہنچایا اور گلدستہ پیش کیا، وفد میں صوبائی جزل سیکرٹری و قائم مقام صدر پنجاب پاکستان میڈیا کونسل و سنیئر اینکر علی رضوی، لاہور ڈویژن کے جزل سیکرٹری محمد اصغر بھٹی، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب جاوید غفاری، صوبائی آرگنائزر پنجاب و صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، نائب صدر لاہور ڈویژن و سنیئر نائب صدر پریس کلب مصطفی آباد سعید احمد بھٹی، ضلعی صدر قصور مہر دائود قصوری،ضلعی جزل سیکرٹری قصور حمید قصوری، صدر پھولنگر ندیم سندھو،سرپرست سردار امین ڈوگر،سنیئر نائب صدررانا امجد،پریس فوٹو گرافر انعام علی، جزل سیکرٹری خرم بھٹی، صدر پتوکی خورشید عالم، نائب صدرمحمدآصف، چیئرمین تحصیل چونیاں مسٹر الیاس خاں طاہر ایڈووکیٹ ودیگر نے شامل تھے، اس موقع پر نو منتخب صدر شہباز میاں نے پاکستان میڈیا کونسل کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل کو صحافیوں کیلئے خوش آئین قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میڈیا کونسل اور مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اور میرے پینل کی بھر پور سپورٹس کی، میرے پینل کی فتح میں پاکستان میڈیا کونسل کا اہم کردار ہے، آنے والے وقت میں صحافیوں کیلئے پاکستان میڈیا کونسل بہترین کردار ادا کرے گی۔