یہ خبر میری زاتی ہے مناسب جگہ دے کر شکریہ کا موقع دیں

مصطفی آباد (نامہ نگار) ڈاکٹر آمنہ کی غفلت مریضہ موت و حیات کی کشمش میں مبتلا، مقامی صحافی محمد عمران سلفی کی ہمشیرہ خاندانی منصوبہ بندی سنٹر DHQ میں تعنات ڈاکٹر آمنہ کے پاس آپریشن کیلئے آئی تو انہوں نے اپریشن ادھورا چھوڑ کر بڑی آنت کاٹ دی، جس سے جسم میں خون پخانہ وغیر ہ جمع ہو جانے سے مریضہ کی حالت تشویش ناک ہو گئی۔ ڈاکٹر عامر سلیم سمیت تین ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد مریضہ کی جان بچائی، مریضہ موت و حیات کی کشمش میں مبتلا، غفلت کے مرتکب ڈاکٹر آمنہ کو فوری معطل کرکے سخت قانونی کاروئی کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی محمد عمران سلفی نے پھوپھو زاد ہمشیرہ میمونہ بی بی DHQ ہسپتال قصور میں خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کیلئے ڈاکٹر آمنہ کے پاس آئی تو مذکورہ ڈاکٹر نے موٹاپہ ہونے کی وجہ سے طرح طرح کے طعنے دینے شروع کر دئیے۔ جس پر مریضہ نے کہا کہ موٹاپہ تو اللہ کی دین ہے اس میں کسی کا عمل دخل نہیں جس پر ڈاکٹر آمنہ غلیظ زبان استعمال کی اور جان بوجھ کر آپریشن ادھورا چھوڑ دیا اور بڑی آنت پر کئی کٹ لگا دئیے اور کہا کہ آپریشن ہو گیا ہے اب چلی جائے۔ مریضہ جب گھر آئی تو بڑآنت کٹنے کی وجہ سے خون اور پاخانہ جسم میں جمع ہونا شروع ہو گیا جس سے مریضہ کی حالت بگڑ گئی جسے فوری طور پر ایان ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر سلیم سمیت تین ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے چار گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد مریضہ کی جان بچائی۔ مریضہ میمونہ اب بھی موت و حیات کی کشمش میں مبتلا ہے صحافیوں کی بڑی تعداد نے چیئرمین ہیلتھ کیر کمیشن لاہور، ڈی سی او قصور، ای ڈی او قصور، ڈی پی او قصور سمیت دیگر اعلی حکام سے ڈاکٹر آمنہ و معاون سٹاف کو فوری معطل کرکے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ چھ ماہ کے دوران 104 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا
مصطفی آباد (نامہ نگار) گزشتہ چھ ماہ کے دوران 104 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ساحل این جی او جنسی تشدد کا شکار ہونے والے بچوں کو ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ ساحل کی خصوصی کاوشوں اور عوام میں آگاہی مہم چلانے کی وجہ سے جنسی تشدد میں واضع کمی آئی ہے۔ عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ساحل دن رات محنت کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل کوآرڈینیٹر عنصر سجاد بھٹی اور لیگل ایڈ آفیسر عاطف عدنان ایڈووکیٹ نے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر سرکاری تنظیم ساحل بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ 6ماہ کے دوران 1204 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن میں 817 بچیاں اور 387 بچے شامل ہیں۔ جن میں 640 اغوا 136 عصمت دری، 85 بد فعلی اور 73 واقعات اجتماعی تشدد کے رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر بچوں کو جنسی تشدد سے بچائو کیلئے موثر آگاہی مہم چلائے۔ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چائلڈ پرٹیکشن بل پاس کرے۔ جنسی تشدد سے متاثرہ بچوں کی بحالی کیلئے موثر سپورٹ سسٹم قائم کیا جائے۔ بچوں کی حفاظت پر مبنی پیغامات بچوں کے نصاب میں شامل کئے جائیں۔ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاقہ سپریڈنٹ جیل قصور انتظار ولی خاں، ای ڈی او ہیلتھ ذوالفقار علی بھنگو، ڈسٹرکٹ انفرمیشن آفیسر قصور عبدالوحد اسلم عابد ودیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد احمد ولد محمد یونس عمر تقریباً18 سال سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں
مصطفی آباد (نامہ نگار)محمد احمد ولد محمد یونس عمر تقریباً18سال سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں ،قدتقریبا ً5 فٹ ہے ، مورخہ 20اگست 2013ء (بروز منگل سے لاپتہ ہے جس کسی کو بھی ملے وہ محمد یونس رحمانی کے ٹیلی فون نمبر ز 0344-6702522,0334-4538558پر اطلاع دے۔