کروڑ لعل عیسن کی خبریں 8/12/2014

نعت گو شاعر پیرانِ پیر حضرت شاہ نصیرالدین نصیر کا دو روزہ عرس مبارک مورخہ 10,11 دسمبر بروز بدھ اور جمعرات گولڑہ شریف میں شایانِ شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ جس میں ملک بھر سے علمائے کرام ، شعراء عظام اور ثناء خوانانِ مصطفیۖ کے ساتھ ہزاروں عقیدت مند شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) آڑھتی سبزی و فروٹ بولی کے ذریعے فروخت کریں۔ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ مارکیٹ کمیٹی مختلف منڈیوں میں مانیٹرنگ کے ذریعے مناسب منافع پر ریٹ لسٹیں مہیا کرتی ہے۔ جس سے زائد وصولی قانوناً جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی محمد طاہر نے گزشتہ روز صبح سبزی منڈی میں بولی کی مانیٹرنگ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اس دوران سبزی منڈی کروڑ کے صدر طارق پہاڑ ، سرپرست شیخ محمد ایوب ، عبدالواحد انصاری حاجی اسحاق انصاری ، حاجی خورشید انصاری ، حاجی غلام فاروق ، مہربان خان ، عبدالحمید خان ، ملک امان اللہ ، محمد رمضان ساجد ، شیخ عتیق الرحمن سمیت دیگر آڑھتیوں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ سبزی منڈی میں سبزی و فروٹ بولی کے ذریعے ہی فروخت کریں۔ تاکہ لوگوں کو مناسب نرخوں پر سبزی و فروٹ دستیاب ہو سکے۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) غلہ منڈی کروڑ کے آڑھتی رانا محمد جمیل اختر دل کے عارضے میں لاحق ہو کر کاڈیالوجی سنٹر لاہور میں زیر علاج ہیں۔ جہاں پر ان کے دل کا بائی پاس کر دیا گیا ہے۔ عوام الناس ، شہریوں اور تاجروں سے ان کیلئے دعائے صحت کی اپیل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( جنید طارق سے ) بار بار مفادات تبدیل کرنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ ان کو تحریک انصاف ٹکٹ دے گی۔ NA-181 سے ہر صورت الیکشن لڑونگا۔ جس کی باقاعدہ اعلان آیئندہ چند روز میں کرونگا۔ بھگوڑوں کو کہیں جگہ نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم پی اے مجید خان نیازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار پارٹیاں بدلنے والے نہ عوام کے اور نہ ہی پارٹی کے مخلص ہیں۔ بلکہ مفادات کے پجاری ہیں۔ جن کو عوام کی مدد سے شکست دونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ NA-181 سے ہر صورت ایم این اے کا الیکشن لڑونگا۔ آیئندہ چند روز میں دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی۔ تمام شوگر ملیں 180 روپے من گنا خریدنے کی پابند ہیں۔ یہ بات ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اپنے معاملات ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے گنے کی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی۔ شوگر مل مالکان کاشتکاروں کو پریشان نہ کریں اور 180 روپے فی من کے حساب سے CPR جاری کرنے کے ساتھ پیمنٹ 15 روز میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی معاشی حالت کو بدلنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاول کی قیمتوں میں کمی ایکسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ اس کے باوجود موجودہ حکومت نے کاشتکاروں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا ہے جو کہ خوش آئیند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار) جنید جمشید کی جانب سے ام المومنین حضرت عائشہ کی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے۔ حکومت انہیں گرفتار کر کے قرار واقع سزا دے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی صدر مولانا عبدالعزیز طاہر ، جنرل سیکریٹری محمد رفیق نقشبندی ، سرپرست قاضی سعد اللہ ، غلام محمد بریال ، علی جان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ نبی کریمۖ کی زوجہ محترمہ اور ساری امت کی ماں ہیں۔ جن کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے جنید جمشید کی جانب سے گستاخی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

TARIQ PAHAR

TARIQ PAHAR

TARIQ PAHAR

TARIQ PAHAR