نئی ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم”اینیمیزکلوزر”کا پہلا ٹریلر جاری

Enemies Closer Trailer

Enemies Closer Trailer

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے صفِ اول کے ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم پھر ایکشن دکھانے کو تیار، ہالی ووڈ کی نئی ایکشن تھرلرفلم”اینیمیز کلوزر”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکا رپیٹر ہیامز کی اس فلم میں وین ڈیم کے ساتھ آرلنڈو جونز، ٹام ایورٹ اسکاٹ اور کرسٹوفر وین وارنبرگ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

جوئے سلور اور کارٹنی سولومون کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی دو دشمنوں ہینری (ٹام اسکاٹ) اورکلے(آرلنڈو جونز)کے گرد گھومتی ہے جو اپنی دشمنی بھلاکر زینڈر (وین ڈیم) نامی ایک خطرناک ڈرگ لارڈ کیخلاف اپنے بچا کیلئے کمربستہ ہوجاتے ہیں۔5

کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی ایکشن و تھرل سے بھرپور یہ فلم Enemies Closer اگلے سال کے اوائل میں 24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔