کروڑ لعل عیسن کی خبریں طارق پہاڑ سے 17/01/015

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے اندھیروں میں اجالا ہوا۔ جن لوگوں کی آنکھوں پر جہالت اور فرقہ پرستی کے پردے پڑے ہوئے ہیں وہ اپنی علیحدہ دکان چمکانے کیلئے میلاد کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ اگر علماء دکانداری ختم کر کے ایک میز پر بیٹھ جائیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ آج ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم سے پہلے عرش و فرش اور درختوں کے پتوں پر اپنے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لکھ دیا تھا۔ محمد کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈال کر ہم ترقی کر سکتے ہیں اوریہود و نصاریٰ کے مضموم عظائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز شیخ عبدالرحمان زرگر ، ڈاکٹر محمد صفدر کوکب کی رہائش گاہ پر ایک بڑے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ کی صدارت پیر سید حفیظ الرحمن شاہ بخاری ”شجاع آباد” نے کی۔ اس موقع پر معروف نعت خوان غلام مصطفی مہروی ، فضل احمد فضل ، غضنفر چشتی، صوفی امام بخش ، ڈاکٹر محمد صفدر کوکب نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ جلسہ میںسینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

قاری اشفاق نے کہا کہ 14 سو سال قبل بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن منایا گیا تھا اور استقبال کیا گیا تھا۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجۂ تخلیق کائنات ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یتیم پیدا ہوئے۔ یتیم ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر علماء ڈگمگا جائیں تو مقتدین تباہ و برباد ہو جائیں۔ علماء کو اپنا کردار پیش کرنا ہو گا۔

Safdar kokab Residence Milad Nabi Jalsa

Safdar kokab Residence Milad Nabi Jalsa

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار) اے سی کروڑ کی زیادتیوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ ان کے ملازمین کش رویے کی پھرپور مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات صدر انجمن پٹواریان تحصیل کروڑ نیک باز خان اور جنرل سیکریٹری ملک اعجاز اولکھ نے گزشتہ روز بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رانا نوازش علی پٹواری ، میاں مشتاق احمد گرداور اور چوہدری ذوالفقار علی نائب تحصیلدار کے خلاف اے سی کروڑ کی جانب سے غیر قانونی اور بے بنیاد رپورٹ اور انکوائری کو داخل دفتر کیا جائے۔ اور جو افسران قایمی ملکیت کے حکم صادر کر رہے ہیں ان سے پوچھ گچھ کی جائے۔ جب تک انکوائری دفتر داخل نہیں ہوتی۔ پٹواری اے سی کروڑ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم ان سے ئی مطالبہ کرتے ہیں کہ خود اپنا تبادلہ کروا لیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پٹواریان 22 جنوری تک احتجاجاً سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ اگر مطالبہ منظور نہ ہوا تو 23 جنوری سے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال اور افسران کے دفاتر کی تالا بندی کرنے کے ساتھ اے سی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اور بعد ازاں ہڑتال کا دائرہ ضلع، ڈویژن اور پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔ اجلاس سے محمد اشرف خان جتوئی ، غلام یٰسین بھٹی ، چوہدری مقبول احمد، خان بیگ سیہڑ ، چوہدری مختیار حسین ، میاں منیر احمد ، محمد اسلم سکھیرہ ، ملک محمد سلیمان ، ملک نیاز حسین نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pir Ghos Shah Gilani-

Pir Ghos Shah Gilani-

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ناموس رسالت کیلئے اپنی جانوں کے مذرانے پیش کر نے سے گریز نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ضلع صدر پیر آف چھتر شریف سید غوث محمد شاہ گیلانی اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے ممالک اور ان کی اشیاء کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے۔ اور اس سلسلہ میں خصوصاً فرانس کی حکوت سے باز پرس کی جائے۔ مسلمان ناموس رسالت پر مر مٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو پھر فرانس سمیت دیگر حکومتوں کے خلاف سخت رد عمل سامنے آئے گا۔