ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پی سی لاہور میں چوتھی انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشنل کانفرنس میں کھاریاں محترمہ بشریٰ لطیف لنگڑیال کو شرکت کا اعزاز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کھاریاں کی نمائندگی کی۔تفصیلات کے لئے گزشتہ روز پرل کانٹینٹل ہوٹل لاہور میں چوتھی انٹرنیشنل اسلامک ایجو کیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے بھی ماہرین تعلیم کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔کانفرنس میں نئی نسل کی اسلام کے روشن اصولوں کے مطابق کردار سازی کے حوالے سے مختلف پروگرامات ہوئے کانفرنس دو روز جاری رہی۔ضلع گجرات سے ممتازماہر تعلیم محترمہ بشریٰ لطیف لنگڑیال کو اس کانفرنس میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کھاریاں کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا کانفرنس میں نئی نسل کیاسلا کے روشن اصولوں کے مطابق کردار سازی کا عہد بھی کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(عمر فا رو ق اعوا ن سے )جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گجرات کی نائب ناظمہ غزالہ اعظم نے کہا ہے کہ دنیا میں اب جنگیں محاذوں پر نہیں تہذیبوں کے درمیان ہو تی ہیں۔گزشتہ روز جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گجرات کے تحت سوشل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں ستر ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت سوشل میڈیا ہی سے ممکن ہوئی۔شیطان اور اس کے لائو لشکر میڈیا مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتا تھا مگر ہم اسی ہتھیار کو استعمال کرکے ہم اپنے دین کو پھیلائیں گے۔ہمیں اپنی نوجوان نسل پہ پورا بھروسہ ہے کہ وہ آئندہ الیکشن تک زیادہ سے زیادہ اپنے نظرئیے کو پرموٹ کر کے اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کریں گے۔ مقامی ناظمہ بشریٰ اشرف نے کہا کہ علم انسان کی بنیادی ضرورت ہے انبیاء کا کام بھی علم پھیلانا ہی تھا اور اس دور میں ان کے لئے وحی تھی آج کے دور میں علم پھیلانے کیلیے ہمارا ذریعہ ذرائع ابلاغ ہی ہیں ہمیں چاہیے کہ دین کی اشاعت کے لئے اپنے ذرائع ابلاغ کو جدید اور تیز رفتار رکھیں۔نبی رحمت کے دور میں جنگ تلوارون سے ہوتی تھی لیکن آج جنگیں میڈیا کے میدان میں ہوتی ہین۔آج کا میڈیا بہت منفی کردار ادا کر رہا ہے ۔امریکہ میڈیا کے میدان میں انتہائی بھاری انویسمنٹ کر رہاہے اس سارے پراپیگنڈے کے نتیجے میں لوگوں کے ذہنوں میں ابہام پیدا کیا جارہا ہے۔فرد کو بنیادی نظریہ حیات سے ہٹا کر کھائو پیو اور مزے اڑائو کو مقصد حیات بنایا جارہا ہے۔موجودہ دور میں ذرائع ابلاغکارپوریٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کی شکل میں کام کر رہا ہے اس سارے پراپیگنڈے کا یک نکاتی ایجنڈا اسلام کی مخالفتہے۔پاکستان میں دوکروڑ سے زائد افراد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اور یہ دنیا میں تیز رفتار اضافہ ہے۔ یہ میڈیا وار کا زمانہ ہے اور ہمیں جدید ہتھیار استعمال کرکے جنگ میں حصہ لینا ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جب 86 سال سزا دی گئی تو خود امریکی عوام نے امریکی عدالت کے فیصلے کو انتہائی برا بھلا کہا گیا اور وائٹ ہائوس کے سامنے مظاہرے کئے گئے اس حوالے سے بھی کارپوریٹ میڈیا کا سدباب سوشل میڈیا سے کیا جا سکتا ہے۔ورکشاپ میں ضلع گجرات بھر سے جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا سے منسلک خواتین اور طالبات کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فا رو ق اعوا ن سے ) گو ر نمنٹ ہا ئی سکول ٹھو ٹھہ را ئے بہا در کے سینیئر او ٹی ٹیچر ملک محمد افضل اعوا ن آ ف ملکہ مو رخہ 18دسمبر بر و ز جمعر ات محکمہ تعلیم میں اپنی 36سا لہ خد ما ت سر ا نجا م دینے کے بعد ر یٹا ئر ہو ر ہے ہیں ۔ ان کے اعز از میں ایک الو دا عی تقر یب جس کا اہتمام ہیڈ ما سٹر ملک خا لد لطیف اعوا ن و ا سٹ آ ف نے کیا ہے ۔ جس میں محکمہ تعلیم میں ان کی خد ما ت کو خر اج تحسین پیش کیا جا ئے گا ۔