مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) متعدد اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے باوجود ٹی او آر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے سے قاصر، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندے و عوامی حلقے سراپہ احتجاج، فوری آپریشن کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی او آر ادریس نے مصطفی آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا اور دو سے تین قصابوں کے اڈے اٹھوا دئیے بعد با اثر افراد سے بند کمرے میں ملاقات کرکے واپس چلا گیا، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ غریب افراد کے خلاف آپریشن اور با اثر افراد کو تحفظ دینا سراسر زیادتی ہے، ہم ٹی او آر قصور ادریس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے عہدے کی پاسداری کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن مکمل کرے، اگر وہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے سے ڈرتا ہے تو وہ محکمہ کی نوکری چھوڑ کر کوئی اور کام شروع کر دے، ایسے افراد کی محکمہ کو کوئی ضرورت نہیں جو صرف اور صرف محکمہ پر بوجھ ہیں، ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندے و عوامی حلقے نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سروس روڈ اور مین بازار مصطفی آباد میں تجاوزات کی بھر مار کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور وعوام کی مشکلات بڑتی جا رہی ہیں، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند با اثر افراد تجاوزات قائم کرنے والوں سے زبردستی تجاوزات قائم کرنے پر حصہ وصول کرتے ہیں اور وقت آنے پر ان کا تحفظ کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وڈانہ میں اندھیرے کی وجہ سے حادثات اوروارداتیں معمول بن گئی، ڈی سی او قصور سے 15دیہات کو جانے والے راستہ پر لائٹیں لگوانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ سے 15دیہات کو جانے والے راستہ پر رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر حادثات اور چوری و ڈاکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، اہلیان علاقہ کی طرف سے ڈی سی او قصور وودیگر حکام کو متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود سنوائی نہ ہو سکی، اہلیان وڈانہ نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نجکاری نہ کی جائے، نئے پے سکیل، گروپ انشورنس، منظور شدہ مراعات دی جائیں ملازمین کو ریگولر کیا جائے، تنخواہیں اور پنشنوں میں اضافہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہارصدرچوہدری خوشی محمد کھوکھر نے آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں قصور، لاہور، اور دیگر اضلاع کے نمائندگان اور مقامی ممبران یونین نے شرکت کی، چوہدری خوشی محمد کھوکھر، ملک منگتا ، محمد اسرائیل خان، بشیر عالم، شیخ فیاض علی، بلال احمد، محمد بوٹا، آس محمدودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی مفاد کی خاطر واپڈا اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری نہ کی جائے، مہنگائی الائونسوں کو تنخواہ میں شامل کرکے بجٹ کے موقع پر نئے پے سکیل دئیے جائیں، گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر بھی دی جائے،منظور شدہ پگڑیاں، وردیاں، ٹی اینڈ پی اور دیگر مراعات نہروں،ڈرینوں، ورکشاپوں کے ملازمین کو جلد فراہم کی جائیں،6تا16سکیل کے باقیماندہ ملازمین کی 2تا 4سکیل کی اَپ گریڈیشن کی جائے تاکہ مساوات قائم ہو، اجلاس میں اس امرپر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ سالہاسال سے منکیرہ کینال ڈویژن آدھی کوٹ کے ورکچارج ملازمین کو ریگولر نہ کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کلاس فور ملازمین کے منظور شدہ سکیل دئیے جائیں، ورکچارج ، ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کا آرڈر کیا جائے دو سال قبل کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا میاں شہباز شریف کی حکومت نے آرڈر جاری کر رکھا ہے، کنٹریکٹ ملازمین کو بھی جلد ریگولر کیا جائے، بصورت دیگر یونین ہذا احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہو گی، ظالم مہنگائی ، بیرو گاری ختم کی جائے تاکہ قلیل تنخوادر ملازمین اور انکے اہل و عیال کو دو وقت کی روٹی میسر ہو سکے، اور وہ جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھ سکیں،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126