نیوزویک کی اضافی اشاعت کی درخواست کی ہے، ندیم نصرت

Nadeem Nusrat

Nadeem Nusrat

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے ان تمام افراد سے معذرت کی ہے جوگزشتہ دو روز سے نیوزویک کا تازہ ترین شمارہ خریدنے کیلئے مختلف بک اسٹالز کے چکر لگا رہے ہیں۔

لیکن میگزین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مایوسی سامنا کرپڑرہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں مسلسل یہ رپورٹس موصول ہورہی ہیں کہ نیوزویک کے تازہ ترین شمارہ میں قائد تحریک الطا ف حسین کاانٹرویو پڑھنے کے لئے عوام بڑی تعدادمیں نیوزاسٹالز کارخ کر رہے ہیں۔

لیکن بہت زیادہ مانگ ہونے کی وجہ سے یہ شمارہ پہلے ہی فروخت ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیوزویک کی انتظامیہ سے ہمارا مسلسل رابطہ ہے اورہم نے ان سے مزید کا پیاں دکانوں پر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

امید ہے کہ جلدہی اس شمارے کی مزید کاپیاں بک اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔ انہو ںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر کریں اور اپنے قریبی بک اسٹال سے رابطے میں رہیں۔