نیو یارک (جیوڈیسک) ڈرون تو بہت دیکھے ہونگے لیکن امریکی ماہرین نے ایسا ڈرون تیار کیا ہے جسے کلائی پر پہنا جا سکتا ہے اور جب چاہیں اسے اڑائیں۔ امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ کے ماہرین نے نیکسی نامی پہلا ویئرایبل ڈرون تیار کر لیا جسیکاغذ کی طرح تہہ کرکے باآسانی کلائی پرگھڑی کی طرح پہنا جا سکتا ہے۔
نیکسی ڈرون صرف ایک بٹن دبانے پرفضا میں بلند ہو کر حساس سینسرز کی مدد سے زمین پر ہونے والی سرگرمیوں پر نظررکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ڈرون کو انٹیل کیسالانہ ویئرایبل مقابلے کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے ڈرون بنانے والی ٹیم کو پچاس ہزار ڈالر بھی دیے گئے۔