آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔

ہزارہ ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ہے، جبکہ آج شام یا رات کشمیر مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، کوہاٹ، اسلام آباد، سرگودھا ڈویژن میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔