کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ آئندہ 5 سال میں پاکستانی معیشت کا حجم 290 ارب ڈالر ہوجائے گا لیکن سرمایہ کاری اور بچت میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکے گی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی معیشت کا حجم 246 ارب ڈالر ہوسکتا ہے جو مالی سال 2018 کے اختتام تک 290 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند سال کے دوران مہنگائی میں محدود اضافہ ہوگا۔
2014 میں یہ شرح 9.5 فی صد رہنے کا امکان ہے۔ مہنگائی میں اضافے کی رفتار مالی سال 2018 میں 11.5 فی صد تک بڑھ سکتی ہے۔آئی ایم ایف کا تخمینہ ہے آئندہ چند سال کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری معیشت کے 13 فیصد تک ہی رہے گی، بچتوں کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن نہیں ہو گا۔