آئندہ بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے بڑے ریلیف کا امکان

Agriculture

Agriculture

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرعی شعبے کے قرض 640 ارب روپے سے زائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ ڈی اے پی اور یوریا کھاد کے لئے 22 ارب روپے کی سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے۔

کیڑے مار ادویات اور یوریا کھاد پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

بجٹ میں مختلف اسکیموں کے ذریعے دس ہزار شمسی توانائی کے ٹیوب ویلوں کے لئے بلاسود قرض، فصلوں کی انشورنس اسکیم اور چھوٹے کسانوں کے لئے ایک لاکھ روپے قرضہ اسکیم کے ذریعے بھی ریلیف ملے گا۔

دریں اثناء کھاد کے کارخانوں کے لئے رعایتی گیس کی فراہمی بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔