آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اور پینشن میں 15 فی صد اضافے کا امکان ہے ، وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں نئی تجاویز تیار کرلی ہیں۔ اس سے قبل وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں7.5 فی صد اضافے کی دستاویز تیار کی تھی۔

نئی تجویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فی صد اضافہ ممکن ہے۔

اس سلسلے میں حتمی فیصلہ نئی حکومت کرے گی۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق تنخواہوں میں 10 فی صد اضافے کی صورت میں وفاق کو20 ارب روپے اضافی خرچ کرنے پڑیں گے۔