آئندہ 2 سے 3 روز کراچی کے لئے انتہائی اہم ہیں : سردار ایاز صادق

Sardar Ayaz Sadiq

Sardar Ayaz Sadiq

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آئند دو سے تین روز کراچی کے لئے انتہائی اہم ہیں، حکومت اور اپوزیشن شہر میں قیام امن کے لئے سنجیدہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئندہ دو تین روز کراچی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں شہر میں قیام امن کے حوالے سے تاریخی فیصلے کئے جائیں گے۔

سردار ایاز صادق نے کہا حکومت اور اپوزیشن کے موڈ سے لگتا ہے کہ وہ مل جل کر کراچی کے معاملات کو بہتر بنانے چاہتے ہیں۔ شام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کسی بھی ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت کی حمایت نہیں کریں گے۔ موجودہ حکومت نئی آئینی ترامیم لانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔