آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شہید بے نظیربھٹو کی وجہ سے ووٹ نہیں ملیں گے
Posted on March 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
پیر محل (نامہ نگا ر )آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شہید بے نظیربھٹو کی وجہ سے ووٹ نہیں ملیں گے کیوں کے پچھلے پا نچ سالہ دور میں روٹی ،کپڑا ،مکان کے کھوکھلے نعروں سے عوام کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔کھر بوں روپے کی تاریخ ساز کرپشن کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ۔
چو ہدری مصطفٰے رمدے تفصیلا ت کے مطا بق معرو ف قا نو ن دا ن چو ہدری مصطفے رمدے نے پریس کا نفرنس کے دورا ن صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آ ئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شہید بے نظیربھٹو کی وجہ سے ووٹ نہیں ملیں گے کیونکہ انہو ں نے پچھلے پا نچ سالہ دور میں روٹی ،کپڑا ،مکان کے کھوکھلے نعروں سے عوام کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور بے نظیر بھٹو کے قا تلو ں کو پا بندسلا سل میا ں نوا ز شریف ہی کر یں گے۔
کھر بوں روپے کی تاریخ ساز کرپشن کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ملکی معیشت کو مفلوج بنا کر غریب عوام کو مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ ،لوٹ کھسوٹ،۔بے روزگاری ،غربت و افلاس ،بدا منی ،کرپشن جیسے تحفوں سے نوازا ۔حکمرانوں کی ناقص پالیسوںکی وجہ سے آج پاکستان کرپشن میں 33 ویں نمبر پر آگیا ہے۔یہ کرپشن دیمک کی طرح ملک کی ترقی ،معیشت اور جمہوریت کو کھوکھلا کرتی جا رہی ہے یہ سب سیاسی جماعتوں میںموجود کرپٹ سیاست دانوں کی وجہ سے ہے جو پارٹیاں بدل کر اپنے آپ کو احتساب سے بچانے کے لیے ہمیشہ اقتدار کی حامل جماعت میں ہی رہتے ہیں۔
کرپٹ مافیا اپنے اثر و رسوخ کے باعث پاکستان کی ہر برسر اقتدار پارٹی کی مجبوری بن جاتا ہے جس سے سماجی برائیاں عام ہوتی ہیں ،جمہوریت غیر مستحکم ہوتی ہے اور معیشت سست روی کا شکار ہو جاتی ہے۔آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کا منشور انقلابی ہو گا جس میں ہر طبقے کے لوگوں کے مسائل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
مسلم لیگ(ن)اپنے منشور پرعمل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔الیکشن کے روز ذمہ داری سے اپنے قیمتی ووٹ کااستعمال کرتے ہوئے (ن)لیگ کو ووٹ دیں ۔انشاء اللہ ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کا منشور پاکستان کو خود دار ،خودمختار،خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔