کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران سندھ میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارشو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری اور بارشیں ہورہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دورا ن خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے ، آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔