آئندہ مالی سال کیلئے بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Budget

Budget

کوئٹہ (جیوڈیسک) گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بجے طلب کرلیا ، جس میں بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا، بجٹ کا مجموعی حجم 220 ارب تک ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق صوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 9 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 170 ارب سے جبکہ ترقیاتی اسکیموں کیلئے 50 ارب روپے رکھے۔

جانے کا امکان ہے،رواں مالی کے بجٹ کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے جس کیلئے 40 ارب سے زائد کی رقم مختص کی جارہی ہے اسی طرح امن وامان اور صحت کیلئے 20,20 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی کے بجٹ میں 4 ہزار کے لگ بھگ نئی اسامیاں بھی دی جائیں گی جبکہ محکمہ بہبود آبادی کے 1800 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کئے جانے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کوقابل تقسیم محاصل اور دیگرمحصولات سے 160 ارب وصول ہونے کا امکان ہے۔