مصطفی آباد/للیانی : آئندہ مالی سال حکومت اقتصادی ترقی کے نتیجے میں بجٹ خسارے میں کمی کا راستہ اختیار کرے، بجٹ خسارے کو جبرا کسی حد تک مڈود کرنا درست نہیں، بلکہ اسے اقتصادی ترقی سے مشروط کیا جائے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما چوہدری ہاشم علی خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب معیشت ترقی کرے گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مہنگائی میں کمی ہوگی اور حکومت کی آمدنی بڑھنے کی نتیجے میں بجٹ خسارہ کم ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال بجٹ خسارے کے لئے چار اعشاریہ چار فیصد رکھنے کی ہدایت کی ہے، جو کسی صورت درست نہیں۔ آئندہ مالی سال ٹیکس وصولی کے لئے اٹھائیس کھرب دس ارب روپے کا ہدف غیریقینی ہے، یہ اسے صورت پورا ہوسکتا ہے کہ جب معیشت چھ سے سات فیصد ترقی کرے۔