لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ پہلی بار خاتون وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے بلایا گیا ہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نئے مالی سال کے لیے بجٹ پیش کریں گے جس میں وفاق کی طرح پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی ساڑھے 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
بجٹ میں سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم،دانش اسکولز اور رنگ روڈ منصوبے جاری رہیں گے۔ملتان میٹرو بس اور لاہور اورنج لائن منصوبوں کے لیے بھی رقم مختص کی جائے گی۔
صوبائی بجٹ میں تعلیم کے لیے 57 ارب روپے، صحت کے لیے45 اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے 51 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔