آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

Dry Weather

Dry Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج چمک رہا ہے اور زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اکثر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں۔

مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آسمان پر بادل چھائے ہیں۔ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔