کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر گرمی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ عام طور پر گرم ہی ہوتا ہے۔
جیسے جیسے اکتوبر کی طرف بڑھ رہے ہیں تو درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ستمبر کے آخری دو دن اور یکم اور 2 اکتوبرکو گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں درجہ حرات 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم میں تبدیلی معمول کے مطابق ہوگی، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔