آئندہ ماہ ورلڈ بینک سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ

World Bank

World Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ورلڈ بینک سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو آسان شرائط پر ایک ارب 70 کروڑ ڈالر دینے پر آمادہ ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالرکی بجٹ سپورٹ رقم یکم اپریل کو مل سکتی ہے، داسو ہائیڈل منصوبے کے لیے 70 کروڑ ڈالر بھی آئندہ ماہ ملنے کا امکان ہے۔