اگلے ماہ اپنے میوزک البم ریلیز کروں گی جو یقینا میرے پرستاروں کو پسند آئیگی

لاہور: نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلم کی موسیقی ابھی ختم نہیں ہمیں صرف معیار کی ضرورت ہے اور اگر ہم معیار بہتر کر لیں تو حالات اچھے ہو سکتے ہیں، اگلے ماہ اپنے میوزک البم ریلیز کروں گی جو یقینا میرے پرستاروںکو پسند آئیگی۔

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ موسیقی جتنی بھی مارڈن ہو جائے غزل گائیکی کا انداز نہیں بدل سکتا۔ ہمارے ہاں آج بھی بڑی خوبصورت آواز کے حامل غزل گائیک موجود ہیں جنہیں لوگ سننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے اپنی موسیقی کو ترقی دینے اور اسے عام لوگوں میں مقبول بنانے کے لیے از سر نو محنت کرنا ہو گی۔